Home / کراچی: پاک ویسٹ انڈیزمیچوں کیلئےٹکٹوں کی قیمت؟

کراچی: پاک ویسٹ انڈیزمیچوں کیلئےٹکٹوں کی قیمت؟

Pak West Indies Matches in Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والی کرکٹ سیریزکےلیےٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

کرکٹ کےدیوانوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ نیشنل اسٹیڈیم میں سو فیصد تماشائیوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ تیرہ سے بائیس دسمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ ہوں گے۔ جنرل انکلوژرز میں نشستوں کی قیمت ڈھائی سو روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ پانچ سو روپےمیں ملیں گے، پریمیم انکلوژرز میں ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ دو ہزارروپےمیں دستیاب ہونگے۔

آن لائن ٹکٹ بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے، فون پر 68887783130092

، یاباکس آفس اورایم اینڈپی آوٹ لیٹس سےخریدےجاسکتےہیں۔

میچوں کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائن پر عمل ہوگا، 12 سال سے زائد عمر کے شائقین کو مکمل طور پر ویکسین لگوانا ضروری ہے، 12 سال سے کم عمر کے بچے مبرا ہیں۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے کوروناویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی لازمی ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …