ویب ڈیسک ۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کاعوامی بھلائی کےحق میں بڑافیصلہ ۔۔ ترک کرنسی لیرا کی قدرمیں خطرناک حدتک گراوٹ کےباوجودشرح سودمیں اضافےسےصاف انکارکردیا۔۔
مشرقی شہر سیرت میں عوامی اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےچاہاتوہم قیمتوں کوبہت جلدمستحکماورغیر ملکی زرِمبادلہ کی شرحوں میں آنےوالےغیریقینی اتارچڑھاوپرجلدقابوپالیں گے۔”
الجزیرہ کے مطابق اردوان کےشرح سودمیں کمی کےاقدام کےنتیجےمیں لیراکی قدرمیں 30فیصدتک کمی واقع ہوئی جس سےملک میں مہنگائی میں بےپناہ اضافہ ہوگیا۔
صورتحال پراپوزیشن کی جانب سےسیاسی فائدہ اٹھائےجانےکےباوجودصدراردوان نےیہ کہہ کرشرح سودمیں اضافےسےانکارکردیاکہ شرح سودآج بھی کم رکھی اور کل بھی کم رکھے گا۔ میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا کیونکہ سود ایک ایسی بیماری ہے جو امیر کو مزید امیر اور غریب کو غریب تر بنادیتی ہے۔
معاشی ماہرین طیب اردوان کےاقدام کومعاشی و سیاسی اعتبارسےبڑارسک قراردےرہےہیں۔