ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں شوگرانڈسٹری عام طورپربھاری بھرکم منافع کمانےکےحوالےسےجانی جاتی ہےلیکن آپ یہ جان کرحیرت زدہ رہ جائیں گےکہ شوگر کا شعبہ کیلنڈر سال 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک لون کےسب سےبڑےڈیفالٹرکےطورپرسامنےآیاہے۔
اسٹیٹ بینک کےجنوری 2022 کے شماریاتی بلیٹن کےمطابق شوگرسیکٹرکےقرضوں کی انفیکشن کاتناسب بڑھ کر29.1 فیصد ہو گیاہے۔ہرسہ ماہی میں انفیکشن کاتناسب بڑھ رہاہے پہلی سہ ماہی میں 16.37فیصد سےاسی سال کی دوسری سہ ماہی میں 19.8فیصدتک پہنچ گیاہے۔
پچھلے دو سالوں سے چینی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے یہ شعبہ شہ سرخیوں میں رہااورسب جانتےہیں کہ چینی کی قیمتیں موجودہ دورمیں گزشتہ ادوارکےمقابلےمیں دگنی سےبھی زیادہ ہوئی۔
25مارچ 2021 کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کےایک اندازےکےمطابق شوگر مافیا نےزائد قیمتوں کے ذریعے 110 ارب روپےکمائے۔
ایساسمجھنادرست ہوگاکہ شوگرانڈسٹری نےاچھامنافع کمایاکیونکہ گنےکی کاشت میں اضافےکےساتھ ساتھ چینی کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا۔
یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ چینی کا شعبہ بہت زیادہ منافع کما رہا ہے لیکن انفیکشن کا تناسب ظاہر کرتا ہے کہ یہ شعبہ بینکوں کے قرضے واپس کرنا پسند نہیں کرتا۔
2021کی تیسری سہ ماہی کے دوران چینی کے شعبےکی مجموعی کمائی 202.2 بلین روپے تک پہنچ گئی جبکہ ڈیفالٹ شدہ رقم 58.9 بلین روپے تھی۔
رقم کے لحاظ سے، سب سے بڑا ڈیفالٹر ٹیکسٹائل کا شعبہ تھا – سب سے زیادہ لاڈلی انڈسٹری جس کو برآمدات بڑھانے میں مدد کے لیے متعدد مراعات فراہم کی گئی ہیں۔
ٹیکسٹائل سیکٹرکی ڈیفالٹ رقم 2021کےتیسرےکوارٹرتک 158.4 بلین روپے تھی۔ انفیکشن کا تناسب 10.1 فیصد تھا۔ سیکٹر کو بینکوں سے سب سے زیادہ قرض ملنے کی وجہ سے انفیکشن کا تناسب کم تھا۔2021 کی تیسری سہ ماہی تک ٹیکسٹائل کے شعبے میں ترقی 1.570.6 بلین روپے تھی۔