Home / عدت کےبغیرنکاح:علمائےکرام کابڑافتویٰ

عدت کےبغیرنکاح:علمائےکرام کابڑافتویٰ

Nikah without Idat illegitimate

ویب ڈیسک ۔۔ پیرآف مانکی شریف پیرزادہ محمدامین ، ڈاکٹرمفتی کریم خان،ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،ڈاکٹرمفتی شمس الرحمان سمیت دیگرعلماومشائخ نےاپنےمشترکہ بیان میں کہاہےکہ عدت پوری کئےبغیرکیاجانےوالانکاح شریعت کی روسےباطل تصورہوگا۔

اپنےشرعی فتویٰ میں علمائےکرام کاکہناتھاکہ لاہورہائیکورٹ کاعدت مکمل کئےبغیرشادی کرنےکوباطل نہ قراردینےکافیصلہ قرآن و سنت کےمنافی ہے۔ قرآن کریم نےعدت کےایام کومکمل کرنےکاحکم دیاہے۔شریعت میں عدت کی مدت مکمل کرنافرض ہے۔

عدت کےدوران کیاجانےوالانکاح قطعی طورپاجائزنہیں اوراسےباطل ہی قراردیاجائےگا۔ اس معاملےپرتمام مکاتب فکرکےعلمامیں کوئی اختلاف بھی نہیں۔ لہذالاہورہائیکورٹ قرآن و سنت کےمنافی اپنافیصلہ واپس لے۔ جج صاحبان شرعی فیصلےشریعت کی اصولوں کی روشنی میں دیں۔ شرعی مسائل کےمعاملےمیں جیدعلمائےکرام سےرابطہ کیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

Punjab Assembly Elections postponed

پنجاب اسمبلی کےالیکشن ملتوی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی …