ویب ڈیسک ۔۔ کرائم تھرلرجیسی صنف پرپاکستانی فلم سازوں نےبہت کم کام کیاہےلیکن "جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر” اور آنے والے چند دیگر پراجیکٹس کے ساتھ، اس دلچسپ صنف کی طرف فلم بینوں کا جھکاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے ہی ایک آنے والے پروجیکٹ میں اداکارعثمان مختاراوراشناشاہ مرکزی کردارادا کرنےجارہے ہیں۔
برینڈسیناریو کے مطابق، عثمان اپنی آنےوالی کرائم ویب سیریزمیں ایک پولیس افسرکےروپ میں نظر آئیں گے جب کہ اشنا کرائم تھ لرمیں ایک کرکٹر کا کردارادا کریں گی۔ فلم کےہدایت کارظہیرالدین ہیں جو اس سے قبل کئی ٹی وی سیزپرکام کر چکے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہےاوررواں ماہ کے آخرمیں مکمل ہوجائےگی۔
عثمان مختار ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی کامیابی کےبعدشہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ وہ اس سال اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’عمرو عیار‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ دوسری طرف اشنا شاہ فی الحال بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بیلاروس میں ہیں۔