Home / آصف علی نےاہم رازسےپردہ اٹھادیا

آصف علی نےاہم رازسےپردہ اٹھادیا

Cricketer Asif Ali Heavy Bat reason

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نےخودسےباربارپوچھےجانےوالےسوال کابالآخرجواب دےکرمداحوں کومطمئین کردیا۔

جی ہاں ۔۔ سوشل میڈیاپرجاری اپنی ویڈیومیں کرکٹرآصف علی نےاپنے بلے کے معمول سےزیادہ بھاری ہونے کی وجہ بتا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے بتایا کہ پوری ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلاانہی کاہوتاہے۔

اپنےبلےکےبھاری ہونےکی وجہ بتاتےہوئےقومی کرکٹر آصف علی کاکہناتھا کہ وہ آخری اوورزمیں بیٹنگ کیلئے جاتےہیں اورانہیں ہارڈہٹنگ کرناہوتی ہے۔ آصف علی کےمطابق ان کے بلے میں سارا وزن نیچے کی طرف ہوتا ہے تاکہ آخری اوورز میں کسی بھی گیندکوہٹ کرنے میں آسانی ہو۔ آصف نےمزیدبتایاکہ اوپنرزکابلاان کےبلےسےمختلف ہوتاہےکیونکہ اوپنرزنےگراونڈکےچاروں جانب شاٹ کھیلنےہوتےہیں۔

قومی کرکٹرکہتےہیں وہ اپنےلئےخاص بلاتیارکرنےکیلئےخودکمپنی کوہدایت دیتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …