Home / مریم اورنگزیب کاوزیراعظم عمران خان کیلئےمشورہ

مریم اورنگزیب کاوزیراعظم عمران خان کیلئےمشورہ

PML-N spokesperson Marriyam Aurengzeb

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے۔

،اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےمریم اورنگزیب نےکہاجتنی مرضی سازشیں کرلیں ، کوئی ثبوت نہیں ملے گا، استعفی دیں چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں۔

مریم اورنگزیب نےمزیدکہا کہ عمران خان پچھلے3سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، شہباز شریف پر مختلف کیسزبناکر جیل میں ڈالنے کی کوشش کی گی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے،اب اس تماشے کو بند ہونا چاہیئے،بہترہوگاآپ خود چیئرمین نیب لگ جائیں ۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ یہ سازشی دماغ ہیں، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan accepts more IMF conditions

آئی ایم ایف کی مزیدشرائط تسلیم

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس …