Waqas

ٹی 20ورلڈکپ :پہلابڑااپ سیٹ، پاک بھارت جوڑی نےدھاک بٹھادی

T20 World Cup: First upset

ویب ڈیسک ۔۔ ہربڑےسپورٹس ایونٹ میں اپ سیٹ ہوتےہیں اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کےپہلےروزہی پہلااپ سیٹ ہوگیا۔ جی ہاں، ٹورنامنٹ کےافتتاحی روزعمان کےشہرالعامرات میں کھیلےگئے پہلےمرحلےکےدوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوں پہلےبلےبازی کرتےہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر140رنزبنائے ۔ میچ کےآغازپرایسانہیں لگتاتھاکیونکہ 52رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ پھرکرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان …

مزید پڑھیں »

اپنےٹی وی ٹھیک کرالیں،سکرینوں پرپڑی دھول صاف کرلیں

ICC T20 World Cup 2021 Starting Today

ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاتاج اپنےسرپرسجانےپاکستانی شاہین لاہورسےاڑان بھرتےہوئےمتحدہ عرب امارات کےصحراوں میں ڈیرہ ڈال چکےہیں۔ جی ہاں ، چھوٹےطرزکی بڑی کرکٹ یعنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کامیلہ آج سےامارات اورعمان میں شروع ہورہاہے۔ ایونٹ کافائنل 14نومبرکوکھیلاجائےگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ عالمی کپ کی یہ جنگ دومرحلوں میں لڑی جائےگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں آمنےسامنےہیں۔ ان آٹھوں ٹیموں کوگروپ اےاوربی میں چار،چارکےحساب سےبرابرتقسیم کردیاگیاہے۔ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور …

مزید پڑھیں »

ایک اورمایوس کرکٹرنےپاکستان چھوڑدیا

Cricketer Saad Aslam Sings American Cricket League

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بہت سےٹیلنٹڈ کرکٹرزسےناانصافی کےواقعات مشہورہیں ۔ ایسی ہی ایک مبینہ ناانصافی اورزیادتی کاشکارکرکٹرسعداسلم نےصورتحال سےمایوس ہوکرامریکی کرکٹ لیگ سےمعاہدہ کرلیاہے۔ سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شایدقسمت نےساتھ نہ دیاکہ وہ محض دوہی ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔ سعد علی نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے دونوں میچز میں صرف 11 رنز بنائے۔اپنی انفرادی اننگز میں انہوں نے سب سے زیادہ 7 رنزبنائے۔ Saad Aslam Cricketer واضح رہےکہ عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعدسعد علی شایدتیسرےپاکستانی کرکٹرہیں جنہوں …

مزید پڑھیں »

آئی پی ایل : 2بری خبریں سن لیجئے

Indian Premier League 2021 UAE

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں کرکٹرزلٹیرےبن کرساتھی کرکٹرزکولوٹنےلگے۔ اس خبرکی پرنٹ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی تفصیلات کےمطابق ایک سابق بھارتی انڈر19کرکٹرنے2نوجوانوں کوآئی پی ایل ٹیم کاحصہ بنانےکاجھانسہ دیکر4لاکھ روپےلوٹ لئے۔ اس خبرکےسامنےآتےہی دلی کےقریب گڑگاوں کی پولیس نےایکشن لیتےہوئے3لوگوں کوگرفتارکرلیاہے۔ جن لوگوں کوحراست میں لیاگیاہےان میں مغربی بنگال یعنی کلکتہ کےایک کرکٹربھی شامل ہیں۔ آئی پی ایل ہی کولیکرایک اوربری خبریہ ہےکہ اس ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی آہستہ آہستہ کم ہونےلگی ہے۔ اعدادوشمارکےمطابق آئی پی ایل دیکھنےوالوں کی تعدادمیں 15سے20فیصدکمی ہوئی ہےجواشتہاری کمپنیوں کیلئےبھی خاصی تشویش کاباعث ہے۔

مزید پڑھیں »

پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ کابڑایوٹرن

Australian Cricket team will visit Pakistan

لاہور — ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈکےچئیرمین کاعہدہ سنبھالتےہی بڑی بڑی باتیں کرنےوالےرمیزراجہ کاپہلابڑایوٹرن ۔۔ جی ہاں ۔۔ چئیرمین پی سی بی رمیزراجہ جنہوں نےبورڈکی سربراہی سنبھالتےہی بڑی بڑی بڑھکیں لگاناشروع کردی تھیں اوریہ تاثردیاتھاکہ ان سےبڑااصول پسندکوئی نہیں ، اب اپنی ہی کہی ہوئی باتوں سےپھرنےلگےہیں۔ سب کویادہےکہ جب وہ کمنٹیٹرتھےتوشعیب ملک کی ایج کولیکرباربارانہیں تنقیدکانشانہ بناتےاورکہاکرتےتھےکہ شعیب ملک کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےصہیب مقصودکےان فٹ ہوتےہی انہوں نےمتبادل کھلاڑی کےطورپرشعیب ملک کی منظوری دےدی،اسی شعیب ملک کی جس کی عمرکی وجہ سےاس کی کرکٹ ختم ہونےکی باتیں باربارکیاکرتےتھے۔ چلیں صبح کابھولاشام کوگھرآجائےتواسےبھولانہیں …

مزید پڑھیں »

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان؛رمیزراجہ کابڑابیان

Australian Cricket team will visit Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکےچئیرمین رمیزراجہ نےدعویٰ کیاہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈاپنی ٹیم کودوبارہ پاکستان بھیجنےکیلئےسوچ بچارمیں مصروف ہے۔ رمیزراجہ نےیہ دعویٰ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتےہوئےکیا۔ رمیزراجہ کاکہناتھاکہ اچانک سےدورہ پاکستان منسوخ کرکےواپس جانےپرپاکستان نےعالمی سطح پراحتجاج ریکارڈکراکےنیوزی لینڈپردباوڈالاتھا، جس کےبعداب ایسی اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کوری شیڈول کرنےپرغورکررہی ہے۔ اس موقع پرقائمہ کمیٹی کےرکن رضاربانی نےکہاکہ کیااس طرح ہوسکتاہےکہ پاکستان نیوزی لینڈکودورہ پاکستان سےروک کراپنی بےعزتی کابدلہ لے۔ جس پررمیزراجہ نےجواب دیاکہ پاکستان دنیاسےکٹ کرنہیں رہ سکتا۔ انہوں نےبتایاکہ پاکستان کرکٹ کےمعاملات کوچلانےکیلئےپچاس فیصدفنڈنگ آئی سی سی سےآتی ہےاور آئی …

مزید پڑھیں »

کرس گیل نےآئی پی ایل کوخداحافظ کہہ دیا

Chris Gayle quits Indian Premier League

دبئی: (ویب ڈیسک) بس بہت ہوگیا،بائیوسکیورببل کی پابندیاں مزیدبرداشت نہیں کرسکتا ۔۔ بولرزکےچھکےچھڑانےوالےویسٹ انڈیزکےمایہ نازبلےبازکرس گیل نےآئی پی ایل کےرواں سیزن کوجھنڈی کرادی۔ ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کہتےہیں وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئےہیں اوراسی لئےانڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کوچھوڑرہےہیں۔ کرس گیل کہتےہیں گزشتہ چند ماہ سے ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنتےبنتےتھک چکاہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےپہلےذہنیاورجسمانی تھکاوٹ دورکرکےری فریش ہونا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں »

عمراکمل نےپاکستان چھوڑدیا

Cricketer Umer Akmal goes to America

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق دھواں دھاربلےبازعمراکمل پاکستان کرکٹ بورڈکےروئیےاوراپنےمستقبل کوسامنےرکھتےہوئےاچانکامریکاچلےگئے۔ واضح رہےکہ اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ عمراکمل کوساڑھے42لاکھ روپےجرمانہ کی ادائیگی کےبعدپی سی بی کےری ہیب پروگرام میںشامل کرکےڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکی اجازت ملی تھی۔ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کا حصہ تھے لیکن انہیں ایکمیچ بھی نہیں کھلایا گیا۔ اپنی امریکاروانگی کااعلان خودعمراکمل نےاپنےٹویٹرہینڈل سےکیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نےکہاکہ میں ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جارہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتےرہے …

مزید پڑھیں »

آسٹریلین ٹیم کادورہ پاکستان بھی خطرےمیں

Australia cricket team tour of Pakistan

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےاچانک دورہ پاکستان ختم کرنےکےآفٹرشاکس ابھی آناباقی ہیں۔ اسی حوالےسےایک خدشہ یہ ظاہرکیاجارہاہےکہ نیوزی لینڈکادورہ پاکستان منسوخ ہونےپرآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےآنےوالےدورےپربھی خطرےکےبادل منڈلانےلگےہیں۔ امریکی ائرلائن نےباکسرعامرخان کوجہازسےاتاردیا کرکٹ آسٹریلیاکےمطابق وہ حالات کاباریک بینی سےجائزہ لےرہےہیں اورجلددورےکےحوالےسےفیصلہ کیاجارہاہے۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیاکےمطابق ان کی ٹیم کےدورہ پاکستان کادارومداربرطانوی ٹیم کےدورہ پاکستان پرمنحصرہے،ہم صورتحال کاباریک بینی سےجائزہ لےرہےہیں۔ واضح رہےکہ کنگروزکوآئندہ سال فروری ، مارچ میں پاکستان کادورہ کرناہے۔

مزید پڑھیں »

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورہ ختم کرنےپرمریم نوازکاتبصرہ

Maryam Nawaz comment on NZ tour cancellation

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان ختم کرنے پرپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے مختصرمگردلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ مریم نواز نےٹوئٹر پر خبرکا اسکرین شاٹ بھی لگا دیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ کے ساتھ عمران خان کا یہ بیان بھی شیئر کیا”میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا”۔

مزید پڑھیں »