مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدپورےبھارت میں کہرام برپاہے۔ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ملک کےمختلف علاقوں میں انتہاپسندہندومسلمانوں پرحملےکررہےہیں۔ کل کی ہارکےبعدبھارتی ٹیم کےواحدمسلمان فاسٹ بولرمحمدشامی اس وقت سخت تنقیدکی زدمیں ہیں ۔ انتہاپسندوں کےساتھ ساتھ بھارتی میڈیامیں بیٹھےزبان درازطوطےمحمدشامی کےخلاف دل کھول کرزہراگل رہےہیں اوربھارتی ٹیم کی شکست کاذمہ دارانہیں قراردےرہےہیں۔ الیکٹرانک میڈیاکےمطابق پنجاب میں کشمیری طلبہ پرانتہاپسندوں نےحملہ کیاہے۔ یہی نہیں کپتان ویرات کوہلی اورٹیم کےدوسرےکھلاڑی بھی بھارتی میڈیاکےنشانےپرہیں۔ کل سےآج تک سوشل میڈیاپرمیمزبنابناکرکپتان ویرات کوہلی اوردیگرکھلاڑیوں وہ درگت بنائی جارہی ہےکہ خداکی پناہ۔ محض ایک کرکٹ میچ ہارنےکےبعداس طرح کاردعمل …
مزید پڑھیں »کھیل
شاباش ٹیم پاکستان ۔۔ بھارت کوہراکرنئی تاریخ رقم کردی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےنئی تاریخ رقم کرتےہوئےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی باربھارت کو10وکٹوں سےہرادیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپر12مرحلےمیں روایتی حریفوں کےدرمیان یہ پہلاٹاکراتھا،جسےایونٹ کاسب سےبڑامقابلہ قراردیاجارہاتھا۔ پاکستان نےٹاس جیت کربھارت کی بیٹنگ کی دعوت دی اوربہترین بولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےبھارتی بلےبازوں کیلئےرنزبنانادشواربنادیا۔ شاہین شاہ آفریدی نےشانداربولنگ کامظاہرہ کرتےہوئے31رنزکےعوض کپتان ویرات کوہلی سمیت3کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ حسن علی نے2جبکہ شاداب خان اورحارث روف نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت کی جانب سےکپتان ویرات کوہلی نےسب سےزیادہ 57رنزبنائے۔ بھارت نےپاکستان کوجیت کیلئے152رنزکاہدف دیاجسےپاکستان نےبغیرکسی نقصان کےپوراکرلیا۔ پاکستان کےکپتان بابراعظم نے68جبکہ محمدرضوان نے79رنزبنائےاورٹی ٹوئنٹی کی تارِیخ میں اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈبناڈالا۔ ویلڈن ٹیم …
مزید پڑھیں »خاتون کرکٹ فین نےبابراعظم کو”طلاق”دےدی
ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کےمیچ کیلئےدونوں ملکوں کےشائقین کاجوش و جذبہ دیدنی ہے۔ مداح اپنےاپنےاندازمیں اس کااظہاربھی کررہےہیں۔ پاکستانی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ایک خاتون فین نےپاک بھارت میچ کیلئےاپناخصوصی ویڈیوپیغام جاری کیاہے۔ برمنگھم سےتعلق رکھنےوالی نوجوان کرکٹ فین نبیحہ نےبابراعظم کےنام اپنےجذباتی پیغام میں کہاہےکہ بابراعظم اگراس مرتبہ بھی آپ نےبھارت کےخلاف میچ میں میرادل توڑا،توآپ کوطلاق ، طلاق ، طلاق اورطلاق ہے۔ خاتون جذبات میں یہ بھول گئیں کہ اسلام میں تین طلاقیں ہوتی ہیں،چارنہیں۔ نبیحہ کامزیدکہناتھاکہ بابربھارت کےخلاف میچ میں غلطی ، صرف غلطی نہیں بلکہ گناہ ہوگا،ہمارےدل ٹوٹ جائیں گے۔
مزید پڑھیں »انگلینڈنےویسٹ انڈیزکوہراکرپاکستانیوں کی امیدیں جگادیں
ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نےویسٹ انڈیزسےباربارہارنےکی روایت کوتوڑتےہوئےہفتےکی رات کوہونےوالےمیچ میں چھ وکٹوں سےفتح حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکےہاتھوں مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گوروں کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیزسےورلڈکپ میں مسلسل ہارکےبعدجیت نےیہ کہاجارہاہےکہ ممکن ہےآج اتوارکوپاکستان بھی ورلڈکپ میں بھارت سےمسلسل ہارنےکی روایت کوبدل ڈالے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سےشکست دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچوِیں ہارکے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف …
مزید پڑھیں »چوکرزپھرفلاپ،آسٹریلیانے5وکٹوں سےہرادیا
ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کو5 وکٹوں سے شکست دےکرٹورنامنٹ میں شریک دیگرٹیموں کیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اورچوکرزکی بیٹنگ لائن بری طرح سےلڑکھڑائی اورپھرڈھیرہوگئی۔ ایڈن مارکرم کےسواکوئی پروٹیزبلےبازکنگروزکےسامنےٹکنےکی ہمت نہ دکھاسکا۔ مارکرم نے40رنزبنائے۔ یوں پہلےکھیلتےہوئےجنوبی افریقہ نےجیت کیلئےآسٹریلیاکو119رنزکاہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر …
مزید پڑھیں »ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کوہرائےگا،تجزیہ کار
ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل ہونےوالےایونٹ کےسب سےبڑےٹاکرےیعنی پاک بھارت میچ پردنیابھرکےکروڑوں کرکٹ شائقین نےابھی سےنظریں لگالی ہیں۔ کرکٹ ماہرین اورکرکٹ فینزدونوں میں آج اس بات پرگرماگرم بحث چل رہی ہےکہ کل میچ پاکستان جیتےگایابھارت؟ بہت سےسپورٹس تجزیہ کاروں کےخیال میں کل کامیچ پاکستان کےجیتنےکےامکانات بھارت سےزیادہ ہیں ۔ اس سوچ کےحامل تجزیہ کاروں کامانناہےکہ ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنےوالی بھارتی ٹیم اس وقت سخت دباوکاشکارہےاوراس دباوکےنیچےسب سےزیادہ کوہلی دبےہوئےہیں۔ واضح رہےکہ ویرات کوہلی کی بھارت کیلئےانفرادی پرفارمنس بہت اچھی ہےاورانہوں نےبہت سےہوم اورغیرملکی ٹورزمیں اپنی ٹیم کوکامیابی دلوائی ہے۔ لیکن ویرات کوہلی آج تک اپنی …
مزید پڑھیں »بھارت کےخلاف ایسےکھیلنا،رمیزراجہ کےقومی ٹیم کومشورے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ نےبھارت کےخلاف میچ میں کپتان بابراعظم سمیت قومی کرکٹرزکوٹپس دیں۔ رمیزراجہ کپتان اورکھلاڑیوں کوبھارت کےخلاف میچ میں بےخوف ہوکرٹینشن فری ماحول میں کھیلنےاورکپتان بابراعظم کوجارحانہ کھیل پیش کرنےکا مشورہ دیاہے۔ قومی ٹیم سےویڈیولنک کےذریعےخطاب میں رمیزراجہ نےکھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی اورانہیں ہارکےخوف سےبےنیازہوکرسوفیصدکارکردگی دکھانےکی ہدایت کی۔ رمیزراجہ کاکہنا تھا کہ بے خوف ہوکرجارحانہ کرکٹ کھیلیں،فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اورنتیجہ اللہ پرچھوڑ دیں ۔
مزید پڑھیں »جسمانی ساخت پرتنقیدمجھےموٹی ویٹ کرتی ہے:اعظم خان
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےنوجوان اورابھرتےہوئےوکٹ کیپربلےبازاعظم خان کہتےہیں انہیں اس بات کی کوئی پروانہیں کہ لوگ انہیں ان کی جسمانی ساخت کی بناپرکیاکہتےہیں،انہیں توبس خودکوبہترسےبہتربنانےپرتوجہ مرکوزرکھناہے۔ پاکستان کی طرف سےتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنےوالےاعظم خان نےاس سال جولائی میں انگلینڈکےخلاف اپناڈیبیوکیاتھا۔ اعظم خان کاکہناتھاکہ ان پرتنقیدکرنےوالوں کوآزادی ہےکہ پیٹھ پیچھےجوچاہیں کہہ سکتےہیں کیونکہ مجھےاس کی پروانہیں مجھےتوبس اپنی فٹنس کوبہتربنانےکوفوکس کرناہے۔، یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ لوگ آپ کوآپ کی جسمانی ساخت کی بنیادپرتنقیدکانشانہ بنائیں لیکن اب اس قسم کی باتیں مجھےآگےبڑھنےکیلئےموٹی ویٹ کرتی ہیں۔ اعظم خان نےاس تاثرکوبےبنیادقراردیاکہ انہیں ٹیم میں ان کےوالدمعین خان کی وجہ …
مزید پڑھیں »بھارت کےمقابلےمیں پاکستان کامڈل آرڈرکمزور
ویب ڈیسک ۔۔ معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹرہرشابھوگلےنے24اکتوبرکوہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسب سےبڑےٹاکرےیعنی پاک بھارت میچ پراپنی ماہرانہ رائےکااظہارکیاہے۔ٹوئٹرپراپنےویڈیوپیغام میں بھوگلےنےبابراعظم اورمحمدرضوان پرمشتمل پاکستان کی اوپننگ جوڑی کی اہمیت پرزوردیتےہوئےشاہینوں کی کمزوری کی طرف بھی کھل کراشارہ کیاہے۔ بھوگلےکی رائےمیں اگرچہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی رنزجوڑنےمیں بہت ماہرہےاوراوپرسےبابراعظم کی بہترین فارم لگی ہوئی ہے۔ لیکن اگرپاورپلےمیں بھارت اس جوڑی کوآوٹ کرنےمیں کامیاب ہوجاتاہےتومڈل آرڈرمیں تجربہ کاربلےبازہونےکےباوجودمیچ جیتنےکی جان نہیں۔ اپنی ٹیم کی سائیڈلیتےہوئےبھوگلےکامزیدکہناتھاکہ اعصاب کی جنگ میں بھی بھارت کاپلڑاپاکستان پربھاری پڑےگا۔ انہوں نےکہاکہ ماضی کودیکھتےہوئےیہ کہناپڑےگاکہ اعصاب کی جنگ بات کریں توورلڈکپ میں ہمیشہ بھارت نےپاکستان کوہرایاہے۔ تجربہ کاربھارتی کمنٹیٹرنےدونوں ٹیموں …
مزید پڑھیں »ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کوپہلی شکست
ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلی شکست کاسامنا۔ جنوبی افریقہ نےوارم اپ میچ میں پاکستان کو6 وکٹوں سےہرادیا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 15 ، محمد رضوان 19 اور محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک نے 28، آصف علی نے 32 اور حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے …
مزید پڑھیں »