Home / میری کامیابی اللہ پاک کی وجہ سےہے،آصف علی

میری کامیابی اللہ پاک کی وجہ سےہے،آصف علی

Pakistani batsman Asif Ali's Story

ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان کےخلاف بظاہرہارےہوئےمیچ کاپانسہ اپنی جارحانہ بلےبازی سےایک ہی اوورمیں پلٹنےوالےپاکستان کےآصف نےمیچ جیتنےکےبعدقرآن کریم کی مشہورآیت سوشل میڈیاپرشیئرکی۔

ٹوئٹرپراپنی تصویرکےساتھ انہوں نےلکھاکہ میری کارکردگی صرف اللہ پاک کی وجہ سےہے۔ ساتھ ہی انہوں نےلکھا: اوراللہ جسےچاہےعزت دےاورجسےچاہےزلت دے۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سےلڑکھڑاگئی تھی اورآخری دو اوور میں جیتنےکیلئے پاکستان کو 24 رنزدرکار تھے۔ صورتحال کےپیش نظریہ ہدف پہاڑجیسادکھائی دےرہاتھا۔ ایسےمیں آصف علی نےافغان فاسٹ بولرجنت کریم کوایک ہی اوورمیں چارچھکےلگاکرافغانستان کی فتح کوہارمیں بدل دیا۔

یوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نےفتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی چیک کریں

shadab khan marriage

شاداب بھی اوروں جیسےنکلے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازکھلاڑی شاداب خان بھی اوروں جیسےہی نکلے۔ شادی …