Home / جادووہ جوسرچڑھ کربولے،ہربھجن آصف کےگن گانےلگے

جادووہ جوسرچڑھ کربولے،ہربھجن آصف کےگن گانےلگے

Harbhajan hails Asif Ali batting

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں جادووہ جوسرچڑھ کربولےاورتعریف وہ جوآپ کےبدترین مخالف بھی کرنےپرمجبورہوجائیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کےخلاف دھواں دھاربیٹنگ سےدھاک بٹھانےوالےآصف علی نےسابق بھارتی آف اسپنرہربھجن سنگھ کو بھی تعریف کرنے پرمجبورکردیا۔

ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیاپرپیغام میں کہا ہےکہ آصف علی نے اوور کی آخری گیندپر سنگل لینے سے انکارکرکے بھر پوراعتماد کامظاہرہ کیااوراگلے اوور میں چار بڑے چھکے مار کرمیچ کوشاندارطریقےسےفنش کیا۔ ہربھجن نےآصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹرقراردیا۔

یاد رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک ہی اوور میں چارچھکے لگاکرپاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ چار چھکوں اور زبردست ہٹس کی بدولت کوشائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سےآصف کوخوب پزیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …