Home / آصف علی کی کہانی: پتھرہیراکیسےبنا؟

آصف علی کی کہانی: پتھرہیراکیسےبنا؟

Pakistani batsman Asif Ali's Story

دنیامیں اکثرکامیاب لوگوں کےپیچھےجوایک بات ہمیں مشترک دکھائی دیتی ہےوہ ہےانتھک محنت اورایمانداری۔

افغان بولرزکےچودہ طبق روشن کرنےوالےپاکستانی بلےبازمحمدآصف کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہےکہ جس میں محنت کےساتھ ساتھ انتہائی غربت کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیاپرآصف علی کےوائرل ہونےوالےایک انٹرویومیں وہ بتاتےہیں کہ کیسےوہ کرکٹ کےابتدائی دنوں میں اپنےداداکی کھٹاراموٹرسائیکل پرمیچ کھیلنےجایاکرتےتھے۔ آصف کےبقول وہ موٹرسائیکل اتنی کھٹاراتھی کہ ایک دن ان کابھائی اسےصرف 5ہزارکےعوض کباڑئیےکوبیچ کرآگیا۔

آصف نےبتایاکہ جب اسےکرکٹ کھیلنےکےعوض پہلی بار55ہزارکاچیک ملاتووہ رات کوچیک کواس ڈرسےاپنی جیب میں رکھ کرسویاکہ کہیں چیک گم نہ ہوجائے۔

فیصل آبادسےتعلق رکھنےوالےآصف علی نےبتایاکہ وہ ایک جگہ 5ہزارکےعوض نوکری کرتےتھے،مالک انہیں کرکٹ کھلینےسےمنع کرتاتھا۔ آصف کےبقول وہ کئی بارنوکری چھوڑکرمیچ کھیلنےنکل جایاکرتےتھےجس پرمالک ان سےناراض ہوتا۔ ایک بارتواس نےآصف کووارننگ دی کہ نوکری کرویامیچ کھیلو۔

آصف علی کی زندگی میں شایدیہی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھاجب اس نےسب کچھ چھوڑکرکرکٹ کھیلنےکافیصلہ اوروہی پانچ ہزارکی نوکری کرنےوالاآصف علی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کااہم بلےبازہے۔

سچ ہےمحنت دل سےکی جائےتوایک روزضروررنگ لاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …