ویب ڈیسک ۔۔ ٹی20 ورلڈ کپ2021 میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈو اورڈائی میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کیلئےسیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے۔
نیوزی لینڈ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا۔ واضح رہےکہ اس ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پاکستان سےاپنےاپنےمیچ ہارچکی ہیں۔
آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کے لئے سیمی فائنل میں اینٹری مشکل ہوجائے گی۔ بھارت اورنیوزی لینڈک کےدرمیان یہ اہم میچ شام سات بجے کھیلاجائےگا۔
دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دونوں نے 8-8 اپنے نام کررکھے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرایا۔