Home / ماں وینٹی لیٹرپراوربابراعظم میدان میں

ماں وینٹی لیٹرپراوربابراعظم میدان میں

Babar Azam becomes highest scorer in T20I from Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محب وطن ہونے کی مثال قائم کردی۔۔

پاکستان کے ہیرو کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابر اعظم کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھیں اور ان کا آپریشن بھی ہوا تھا۔۔۔ اعظم صدیقی نے سوشل رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ اور بیٹوں کی تصاویر بھی شیئر کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابراعظم کی والدہ ونٹیلیڑرپر تھیں اُن کا آپریشن ہوا تھا۔۔

انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے تصاویر شیئرکرتے ہوئے کیشن لکھا وہ اپنی قومی کو ایک سچ بتانا چاہتے ہیں۔ جس دن پاک بھارت ٹاکرا تھا اس دن ان کے گھر میں بڑا امتحان تھا۔۔۔ بابر اعظم میدان میں بھارت کے خلاف ٹیم کی قیادت کررہے تھے جبکہ ان کی والدہ آپریشن کے بعد وینٹی لیٹر پر تھیں جن کی طبیعت بہتر ہے۔۔

اعظم صدیقی نے بتایا کہ بابر اعظم نے تینوں میچ پریشانی میں کھیلے۔۔وہ صرف بابر کی حوصلہ افزائی کیلئے دبئی اسٹیڈیم گئے تھے۔۔۔قوم سے اپیل کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کے والد نے کہا بات کو شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کوبلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی ہیٹرک پر پوری قومی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam quit Karachi Kings

تنقیدکی زدمیں آئےبابراعظم کابڑافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ قدرےخراب پرفارمنس کےباعث ان دنوں تنقیدکی زدمیں رہنےوالےقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم …