کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+7,539 ) 1,393,887
اموات
(+25) 29,162
صحتیاب مریض
1,272,871
فعال کیسز
91,854
Last updated: جنوری 27, 2022 - 4:27 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ڈینگی : عوام قاتل مچھرکےرحم وکرم پر،ہولناک انکشافات

ڈینگی : عوام قاتل مچھرکےرحم وکرم پر،ہولناک انکشافات

Dengue medicine shortage in Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورباالخصوص لاہورمیں ڈینگی وارپروار۔ حکومت نےمعصوم شہریوں کو قاتل مچھرکےرحم و کرم پرچھوڑدیا۔

ڈینگی کےحوالےسےجوہولناک انکشافات سامنےآئےہیں ان کےمطابق محکمہ صحت نےصوبےکےسرکاری اسپتالوں میں ڈینگی بخارکی ادوات کی قلت کااعتراف کرلیاہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی ٹیم نےجناح ہسپتال پرچھاپہ ماراتوایمرجنسی میں ادویات کی قلت پائی گئی ۔ اس حوالےسےفوری ایکشن لیتےہوئےایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان کومعطل کردیاگیا۔ ڈاکٹریحییٰ سلطان کوڈینگی ادویات کی قلت کاذمہ دارقراردیتےہوئےفوری طورپرچارج چھوڑنےکاحکم دےدیاگیاہے۔

محکمہ صحت نےسرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ادویات کی قلت کااعتراف کرلیاہے۔ حکام کےمطابق ڈینگی بخارکےعلاج کیلئےاستعمال ہونےوالی ادویات کی قلت بڑی غفلت ہے۔

وقتی طورپرجناح اسپتال انتظامیہ کو میو اسپتال سے ڈیکسٹران 40 منگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہورکےہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئےبیڈزکم پڑگئے

میڈیاکےذریعےسامنےآیاہےکہ سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کیلے بیڈز کم پڑ گئےاورنوبت اس حدتک خراب ہوگئی ہےکہ ایمرجنسی وارڈمیں مریضوں کاعلاج کرسیوں اوربنچوں پرہونےلگاہے۔ ایمرجنسی وارڈزمیں ایک بیڈپردونہیں بلکہ چارچارمریضوں کاعلاج ہورہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

corruption index

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ویب ڈیسک ۔۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی جس …