Home / بھارت کونیوزی لینڈنہیں،پاکستان نےہرایا

بھارت کونیوزی لینڈنہیں،پاکستان نےہرایا

New Zealand beat India in t20 world cup match

ویب ڈیسک ۔۔ گھرکےشیر،گھرسےباہرڈھیر۔ بھارتی سورماوں کوکیویزنےدبوچ کرباآسانی ہرادیا۔

نیوزی لینڈکافیصلہ درست ثابت ہوا

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ درست ثابت ہوااوراپنےدوسرےانتہائی اہم ترین میچ میں بھارت نےپہلےکھیلتےہوئےصرف 110رنزبنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈنےآسان ترین ہدف صرف 2وکٹوں کےنقصان پرپوراکرکےمیچ پوری 8وکٹوں سےجیت لیا۔

بھارت کی اننگز

کیوی بولرزنےپہلےبولنگ کرتےہوئےبھارت بلےبازوں کی ایک نہ چلنےدی اورایک کےبعدایک وکٹیں ایسےگرتی رہیں جیسےتاش کےپتوں کامحل۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جڈیجا 26 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ورلڈکلاس کھلاڑی اوربھارتی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی بھی آف کلردکھائی دئیےاورصرف 9 رنز بناکرپویلین لوٹے۔

ٹرینٹ بولڈ نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کوپویلین رخصت کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

بیٹنگ کے بعد بھارتی بولرز بھی کیویز کے سامنےاپنی لائن اورلینتھ بھول گئےاورنیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف با آسانی 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈیرل مچل 49 اور کپتان ولیم سن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کےبعدبھارت کی سیمی فائنل تک رسائی بہت مشکل ہوگئی ہے۔

انضمام الحق کادلچسپ تبصرہ

پاکستان کےسابق کپتان اورمایہ نازبلےبازانضمام الحق نےبھارت کی ہارپرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ بھارت کومیچ نیوزی لینڈنےنہیں بلکہ دوسری مرتبہ پاکستان نےہرایاہے۔ کیونکہ پاکستان سےاپناپہلامیچ ہارنےکےبعدبھارتی ٹیم اپنےمیڈیاکےاس قدردباومیں آگئی کہ کرکٹ کھیلناہی بھول گئی۔

انضمام کےبقول انہیں یہ دیکھ کرحیرانگی ہوئی کہ بھارت کےمنجھےہوئےبلےبازکیوی اسپنرزکوایسےکھیل رہےتھےجیسےانہوں نےکبھی اسپنرزکوکھیلاہی نہ ہو۔ اورتواورویرات کوہلی اورروہت شرماجیسےبلےبازوں سےسنگل ڈبلزبھی نہیں بن رہےتھے۔

انضمام الحق نےکہاکہ آج کاغذوں میں نیوزی کو”قاتل”لکھاجائےگالیکن اصل میں "قاتل”ہےکوئی اور۔

شعیب اخترکی رائے

راولپنڈی ایکسپریس کےمطابق بھارتی ٹیم کواس کےتکبراوربڑےبولوں کےساتھ ساتھ ان کےمیڈیاکےبےانتہاپریشرنےہروایا۔

ڈیرن سیمی کاانتہائی دلچسپ تبصرہ

ویسٹ انڈیزکےسابق کرکٹراورپشاورزلمی کےمینٹورڈیرن سیمی نےنیوزی لینڈاوربھارت کےمیچ کےبعدسوشل میڈیاپرتبصرہ کرتےہوئےلکھاکہ کوئی 911پرکال کرے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …