Home / بھارتی ٹیم کی ہار،آئی پی ایل پرتنقیدکیوں؟

بھارتی ٹیم کی ہار،آئی پی ایل پرتنقیدکیوں؟

Ban Indian Premier League

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلےپاکستان اورپھرنیوزی لینڈ کےہاتھوں شکست کامزاچکھنےوالی بھارتی ٹیم شدیددباومیں ۔ بھارتی شائقین نےانڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنےکامطالبہ کردیا۔

نیوزی لینڈ کےہاتھوں 8 وکٹوں سےشکست کےبعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’بین آئی پی ایل‘ٹاپ ٹرینڈبن گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل کو فوری طورپر بین کیا جائے، یوں کہ اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹرتھک گئے تھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شکست کا ذمہ دارکوہلی نہیں بلکہ دھونی اورروی شاستری ہیں۔

واضح رہےکہ آئی پی ایل پرپابندی کامطالبہ اس لئےکیاجارہاہےکیونکہ بھارتی شائقین کاکہناہےکہ آئی پی ایل سےبھارتی کھلاڑیوں کواتنےپیسےمل رہےہیں کہ ان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنےاورجیتنےکی چاہ ہی ختم ہوکررہ گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …