کھیل

بھارت چیمپئنزٹرافی کےنئےفارمولےپربھی معترض

ICC champions trophy 2025 in limbo

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے قبل ہی بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے کھیل میں سیاست کے عنصر کو تقویت مل رہی ہے۔ بھارت سیکیورٹی کو جواز بنا کر شرکت سے گریز کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ برسوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ سمیت کئی بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں۔ نیا”پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولہ”اور بھارتی اعتراضاتآئی سی سی نے ایک نیا فارمولہ متعارف کروایا ہے، جو چیمپئنز ٹرافی سے نافذ ہو کر آئندہ تین سال تک نافذ …

مزید پڑھیں »

چیمپئنزٹرافی کامعاملہ جلدحل ہونےکی امید

ICC champions trophy 2025

ویب ڈیسک ۔۔ چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امیدپیداہوگئی۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوربھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے تجویز کردہ فارمولے پر متفق ہو جاتے ہیں تو یہ معاملہ ووٹنگ تک نہیں پہنچےگا۔ نئے فارمولے کو پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گااوراگرتینوں فریق کسی متفقہ نتیجے پر پہنچتے ہیں تو ممکن ہےبورڈ میٹنگ کی ضرورت بھی نہ پڑے۔ ذرائع کےمطابق اگر فارمولا طے پا جاتا ہے تو بورڈ ممبرز کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا،تاہم اس فارمولے کو "ہائبرڈ”کےعلاوہ کوئی اورنام …

مزید پڑھیں »

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

champions trophy 2025 hybrid model

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی یہ رضامندی ایک اہم شرط کے ساتھ آئی ہے، جس کے تحت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کے لیے یہی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے۔ پاکستان کی شرط: بھارت کے لیے بھی وہی فارمولا پاکستان کرکٹ بورڈ کی شرط یہ ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں …

مزید پڑھیں »

محسن نقوی کادورہ انڈیاسےمتعلق دوٹوک اعلان

Mohsin Naqvi About India Tour

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جا کر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فیصلے اب برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ ہم آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پیسے کے بدلے سمجھوتہ کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، اور جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، وہ پاکستان کی بہتری …

مزید پڑھیں »

رشب پنت آئی پی ایل کی تاریخ کےمہنگےترین کھلاڑی بن گئے

Rishab Pant, IPL most expansive player

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی دو روزہ تقریب کا آغاز ہوا، جہاں فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی بولیاں لگائیں۔ اتوار کو سب سے پہلے پنجاب کنگز نے بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کو 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد شریاس ائیر آئی پی ایل کی …

مزید پڑھیں »

عاقب جاویدقومی ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

Aqib Javed Head coach of Pakistan cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےسابق کرکٹرعاقب جاویدکوقومی کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیاہے۔ عاقب جاویدکودورہ زمبابوےکیلئےہیڈکوچ مقررکیاگیاہےجہاں تین وڈےاورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزشیڈول ہے۔ یادرہے دورہ آسٹریلیا سےپہلے گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کےبعدریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ گیری کرسٹن سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

مزید پڑھیں »

ٹیم نہ بھیجنےکی انڈیاکوقیمت چکاناہوگی

BCCI refuses to send Indian team to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سیکیورٹی وجوہات کابہانہ بناکرکرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھجوانےکابھارتی حربہ اس بارشایدکام نہ کرے۔ کرکٹ ماہرین کےمطابق عین ممکن ہےیہ جوازبی سی سی آئی کےگلےکی ہڈی بن جائے ۔۔ ذرائع کےمطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کیلئےماسٹرسیکیورٹی پلان کی منظوری خودآئی سی سی نےدی، جس کےبعدبھارتی کرکٹ بورڈاورمودی سرکارکےپاس سیکیورٹی کی بنیادپرٹیم پاکستان نہ بھیجنےکاکونساقانونی یااخلاقی جوازبچتاہے؟ واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیےپاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا اورانگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ایک ماسٹرسکیورٹی پلان تیار کرکے آئی سی سی اور ٹرافی میں شریک تمام ممبر ممالک کو بھیجا۔ یہ ماسٹر سکیورٹی پلان دس اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ …

مزید پڑھیں »

پاکستان نہ جانےکی ٹھوس وجوہات بتائیں: آئی سی سی کابھارت سےمطالبہ

ICC demands legitimate reasons from BCCCI for boycotting Champions Trophy in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےآئی سی سی سےکہاتھاکہ بھارت پاکستان نہیں آناچاہتاتونہ آنےکی وجوہات کولکھ کردے،کیونکہ بھارت نےآئی سی سی کوپاکستان نہ جانےکیلئےزبانی طورپرکہاتھا۔ اب سامنےآنےوالی خبروں کےمطابق بھارت کی طرف سےتحریری جواب ملنےپرپاکستان بھارتی بورڈسےٹھوس وجوہات کامطالبہ کرسکتاہے۔ کہاجارہاہےکہ بی سی سی آئی کوپاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اورآئی سی سی کو ان وجوہات کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ ذرائع کےمطابق وجوہات ٹھوس نہ ہوئیں توبھارت …

مزید پڑھیں »

کون ہےجوبھارتی ٹیم کوپاکستان بلاسکتاہے؟

How Indian cricket team can come to Pakistan?

ویب ڈیسک ۔۔ سب جانتےہیں بھارت باضابطہ طورپرچیمپئنزٹرافی کیلئےاپنی ٹیم پاکستان بھیجنےسےانکارکرچکاہےاورلگ بھگ یہ طےہےکہ اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی ۔ تاہم اس کےباوجودکسی کویقین ہےکہ کوئی ہےجواس ساری صورتحال کویکسربدل سکتاہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونے جا رہی ہےاورایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ بھارت حسب توقع سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرایونٹ میں شرکت سے صاف انکار کر چکا ہے۔ بھارت نےچیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان کےساتھ اپنےمیچزکوکسی اورملک میں کرانےپرزوردیاہےلیکن پاکستان بھی ڈٹ گیاہےکہ یاتوبھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان آئےیاپھرآئندہ کبھی اس سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس قسم کی صورتحال میں ایک بھارتی …

مزید پڑھیں »

بھارت نہ آیاتوبھگتےگا: پی سی بی

Champions trophy in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان نہیں آئےگااورآئی سی سی نےبھارت کےاس فیصلےسےباضابطہ طورپرپی سی بی کوآگاہ کردیاہے۔ پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈنےبھارت کےپاکستان نہ آنےکی صورت میں اسےسخت جواب دینےکافیصلہ کیاہے۔ پی سی بی کےمطابق اگربھارت چیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان نہ آیاتوپاکستان آئندہ کبھی بھارت کےساتھ نہیں کھیلےگا۔ پی سی بی کےمطابق تعلقات ٹھیک ہونےتک بھارت سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گےاورپاکستان اپنےاس موقف سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےہربارٹیم بھارت بھیجی اوراچھاتاثردیالیکن جواب میں بھارت نےہربارجینٹلمین گیم کوسیاست کی نذرکیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتےہیں پاکستان چیمپئنزٹرافی میں بھارت کےساتھ اپنےمیچزکیلئےکسی ہائبرڈماڈل کوقبول نہیں …

مزید پڑھیں »