Home / محسن نقوی کادورہ انڈیاسےمتعلق دوٹوک اعلان

محسن نقوی کادورہ انڈیاسےمتعلق دوٹوک اعلان

Mohsin Naqvi About India Tour

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جا کر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے۔

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فیصلے اب برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ ہم آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پیسے کے بدلے سمجھوتہ کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، اور جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوں گے۔ انہیں امید ہے کہ قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد تماشائیوں کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …