Home / حریم فاروق کےساتھ بسمل کی شوٹنگ کےدوران کیاہوا؟

حریم فاروق کےساتھ بسمل کی شوٹنگ کےدوران کیاہوا؟

Hareem Farooq Bismil shooting

ویب ڈیسک ۔۔ اےآروائی ڈیجیٹل کےمعروف ڈرامے بسمل میں خوبرو، لالچی اور امیر شخص کی دوسری بیوی معصومہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں جلد کی بیماری ‘چنبل یادوسرےلفظوں میں سورائسس کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈرامے میں حریم فاروق کے کردار کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے نعمان اعجاز کے مقابل کم عمر اور لالچی بیوی کا کردار نبھایا ہے، جو معاشرتی حقیقتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

شوٹنگ کے دوران بیماری کاسامنا

حریم فاروق نےاپنےایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بسمل کی شوٹنگ شروع ہوتے ہی انہیں چنبل کی بیماری لاحق ہوئی، جس کے باعث ان کے چہرے اور گردن پر سرخ دھبے نمایاں ہونے لگے۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ ان داغوں کو چھپانے کے بجائے کیمرےکےسامنےلےکرآئیں تاکہ ایسے طبی مسائل کاسامناکرنے والےافراد کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

فلم انڈسٹری پرتبصرہ

اداکارہ نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت ملک میں فلم انڈسٹری موجود ہی نہیں۔ ان کے مطابق، یہی وجہ ہے کہ فلمی اداکار ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور دیگر اداکار فلموں میں شوق کی خاطر کام کرتے ہیں، کیونکہ انڈسٹری کا باقاعدہ نظام موجود نہیں۔

وزن کم کرنے کا فیصلہ ترک

بسمل میں کام کے دوران وزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ شوٹنگ سے قبل وہ زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی تھیں، جس کے باعث ان کا وزن بڑھ گیا۔تاہم انہوں نے فیصلہ کیاکہ زائد وزن کے ساتھ ہی کردار نبھائیں گی، تاکہ اسکرین پر ہر طرح کی جسمانی ساخت رکھنے والی خواتین کو دکھایاجاسکے۔

چنبل کے بارے میں آگاہی

حریم فاروق نے اپنی بیماری کے حوالے سے کہا کہ یہ جلد کی ایک آٹو امیون بیماری ہے، جو بعض اوقات سنگین بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے اس فیصلے سے دیگر افراد کو حوصلہ ملے گا، جو اسی طرح کے طبی مسائل سے گزر رہے ہیں۔

بسمل میں حریم فاروق کے جاندار کردار کو شائقین نے پسند کیا، جبکہ ان کے زندگی کے حقائق اور بیماری کے ساتھ کردار نبھانے کے عزم کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Firdaus Jamal separation from wife

بیوی اورخاندان والوں کوکیوں چھوڑا؟ فردوس جمال

ویب ڈیسک ۔۔ لیجنڈپاکستانی اداکارفردوس جمال نےاہلیہ اوربچوں سےاختلافات کی خبروں پربات کرتےہوئےکہاکہ ان کےاپنےگھروالوں …