Home / حکومت کاکام کاروبارکرنانہیں: وزیراعظم

حکومت کاکام کاروبارکرنانہیں: وزیراعظم

Business is not govt's job, PM Shehbaz

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں ہے، ہم اسے ہر صورت ختم کر کے نجی شعبے کے حوالے کریں گے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا 1 لاکھ پوائنٹس سے اوپر جانا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ کاروبار کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے ملک کے کھربوں روپے کی بچت ہو گی، اور ان پالیسیوں کے حوالے سے وہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر مکمل ہم آہنگ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اور قومی سلامتی معاشی استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کی گئی سیاسی قربانی ضائع نہیں گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بغیر ملک کو بچانا ممکن نہیں تھا، اور ماضی میں آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کچھ عناصر ملک کی ترقی و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اسے دوبارہ ڈی ریل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں لشکر کشی کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، لیکن ان کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، اور فوج و عوام نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ بدقسمتی سے دہشت گردی کا خطرہ دوبارہ بڑھ رہا ہے، اور اس جنگ میں ہمیں 130 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …