Home / بھارت نہ آیاتوبھگتےگا: پی سی بی

بھارت نہ آیاتوبھگتےگا: پی سی بی

Champions trophy in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان نہیں آئےگااورآئی سی سی نےبھارت کےاس فیصلےسےباضابطہ طورپرپی سی بی کوآگاہ کردیاہے۔

پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈنےبھارت کےپاکستان نہ آنےکی صورت میں اسےسخت جواب دینےکافیصلہ کیاہے۔ پی سی بی کےمطابق اگربھارت چیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان نہ آیاتوپاکستان آئندہ کبھی بھارت کےساتھ نہیں کھیلےگا۔

پی سی بی کےمطابق تعلقات ٹھیک ہونےتک بھارت سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گےاورپاکستان اپنےاس موقف سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےہربارٹیم بھارت بھیجی اوراچھاتاثردیالیکن جواب میں بھارت نےہربارجینٹلمین گیم کوسیاست کی نذرکیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتےہیں پاکستان چیمپئنزٹرافی میں بھارت کےساتھ اپنےمیچزکیلئےکسی ہائبرڈماڈل کوقبول نہیں کرےگا۔ بھارت پاکستان نہ آیاتوخطرناک حدتک جائیں گے۔ پاکستان کی سکیورٹی اچھی ہے اوربھارت کےپاس نہ آنےکاکوئی جوازنہیں۔

چیمپئنزٹرافی کے آغاز میں 100 دن سے کم وقت رہ گیاہے۔چیمپئینز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 19مارچ 2025 تک شیڈول ہیں،تاہم اب تک شیڈول فائنل نہیں ہوسکا۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …