Home / پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

champions trophy 2025 hybrid model

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی یہ رضامندی ایک اہم شرط کے ساتھ آئی ہے، جس کے تحت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کے لیے یہی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے۔

پاکستان کی شرط: بھارت کے لیے بھی وہی فارمولا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی شرط یہ ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلتا، تو پاکستان کے لیے بھی وہی ہائبرڈ ماڈل اپنانا ضروری ہوگا۔ پی سی بی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل یا فائنل میں نہ پہنچا، تو ان میچز کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔ مزید برآں، یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے پی سی بی کو بھی حصہ دیا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ متوقع

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

محسن نقوی کا اہم بیان

دبئی میں ایک بیان دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ایسا فیصلہ کرے گا جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس کے حوالے سے بھی کیا جائے گا اور اس میں کرکٹ کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ "ہمیں یکطرفہ فیصلے قبول نہیں ۔ کرکٹ کی جیت ہماری ترجیح ہے اور فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔”

طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جا سکتے۔ ٹورنامنٹس کے لیے ایک مستقل فارمولہ طے کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے کوئی ابہام نہ رہے۔

پاکستان کی شرائط کی اہمیت

پی سی بی کے ذرائع نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کی شرائط تسلیم نہیں کی گئیں تو پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کو بھی قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Mohsin Naqvi About India Tour

محسن نقوی کادورہ انڈیاسےمتعلق دوٹوک اعلان

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ …