Home / مینال خان کاڈراموں میں واپسی کااعلان

مینال خان کاڈراموں میں واپسی کااعلان

Minal Khan back in dramas

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ منال خان نے حال ہی میں ڈراموں میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زارا نور عباس کے شو ’واٹ مام سینس‘ میں شرکت کے دوران ایک انٹرویو میں کہی۔

منال خان نے اپنے کامیاب ڈرامے ’جلن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکاری کو بہت یاد کرتی ہیں اور جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا،

میں خود سے یہ سوال کرتی ہوں کہ کیا میں ٹی وی پر واپس آؤں گی؟ اور ہمیشہ اس کا جواب ہاں میں دیتی ہوں، کیونکہ میں واقعی اس کو حقیقت بنانا چاہتی ہوں۔ لیکن فی الحال میرا بیٹا میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے اپنی آئندہ پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی رومانوی کہانی پر مبنی کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں اور اب منفی کرداروں سے گریز کرنا چاہتی ہیں۔

جلن ایک خاص پروجیکٹ تھا، جس میں میں نے اپنی بہن کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے بہت محنت کی۔ لیکن اب میں کچھ مختلف اور مثبت کرداروں کی تلاش میں ہوں۔

یاد رہے کہ منال خان، اداکار احسن محسن اکرام کی اہلیہ ہیں اور شادی کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرچکی تھیں۔ ان کے مداح اب انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Firdaus Jamal separation from wife

بیوی اورخاندان والوں کوکیوں چھوڑا؟ فردوس جمال

ویب ڈیسک ۔۔ لیجنڈپاکستانی اداکارفردوس جمال نےاہلیہ اوربچوں سےاختلافات کی خبروں پربات کرتےہوئےکہاکہ ان کےاپنےگھروالوں …