Home / چیمپئنزٹرافی کامعاملہ جلدحل ہونےکی امید

چیمپئنزٹرافی کامعاملہ جلدحل ہونےکی امید

ICC champions trophy 2025

ویب ڈیسک ۔۔ چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امیدپیداہوگئی۔

جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوربھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے تجویز کردہ فارمولے پر متفق ہو جاتے ہیں تو یہ معاملہ ووٹنگ تک نہیں پہنچےگا۔

نئے فارمولے کو پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گااوراگرتینوں فریق کسی متفقہ نتیجے پر پہنچتے ہیں تو ممکن ہےبورڈ میٹنگ کی ضرورت بھی نہ پڑے۔

ذرائع کےمطابق اگر فارمولا طے پا جاتا ہے تو بورڈ ممبرز کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا،تاہم اس فارمولے کو "ہائبرڈ”کےعلاوہ کوئی اورنام دیاجائےگا۔

یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے نافذ ہوگا اور تین سال تک لاگورہے گا، جس کے تحت بھارت اور پاکستان دونوں اپنے میچز دبئی میں کھیلیں گے۔ بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا جبکہ پاکستان اگلے تین سال تک اپنے تمام میچز بھی دبئی میں ہی کھیلے گا۔ بھارت کی طرح پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔

مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہےآئی سی سی ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے "پارٹنرشپ فارمولے” پر غور کر رہا ہے اور اس نے بھارتی بورڈ کو اسے قبول کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ فارمولا پاکستان کی جانب سے ممکنہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور مقامات کا معاملہ آج یا کل کے اندر حل ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …