پاکستان

عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

judicial commission on imran khan allegations

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت اسلام آبادنےعمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ اسلام آبادکی سیشن کورٹ میں آج عمران خان پرتوشہ خانہ کیس میں فردجرم عائدہوناتھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال عمران خان کےوکیل سےباربارپوچھتےرہےکہ کہاں ہیں عمران خان؟ عدالت کےباربارطلب کئےجانےپربھی عمران خان کےپیش نہ ہونےپرجج ظفراقبال نےعمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں »

سی ایس ایس کےخصوصی امتحان کاشیڈول جاری

CSS exam 2023

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس کےخصوصی امتحان 2023کاشیڈول جاری کردیاہے۔ امتحان کون کون دےسکتاہے؟سی ایس ایس کےاس خصوصی امتحان کیلئےعمر کی بالائی حد 35سال مقرر کی گئی ہے۔ تاہم واضح رہےکہ یہ امتحان پورےملک میں نہیں بلکہ صرف خیبر پختونخواہ کی خواتین اور اقلیتوں،پنجاب سے صرف اقلیتوں ، آ زاد کشمیر کی صرف اقلیتی برادری ، سندھ رورل سب کیلئے اوپن سندھ اربن سب کیلئے اوپن ، بلوچستان سب کیلئے اوپن اور سابقہ فاٹا کے سب امیدواروں کیلئے اوپن ہوگا۔ امیدوارکیسےاپلائی کریں؟خواہش مندامیدوار14مارچ 2023تک کمیشن کی ویب سائٹ پرجاکرآن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ امتحان 14مئی …

مزید پڑھیں »

چیف جسٹس کےریمارکس،عرفان صدیقی کازبردست جواب

PMLN Irfan Siddiqui

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمرعطابندیال کےاس بیان پرکہ آئین نےسپریم کورٹ کےدروازےپردستک دی ہے، ن لیگ کےرہنماسینیٹرعرفان صدیقی نےدلچسپ تبصرہ کیاہے۔ عرفان صدیقی نےکہاکہ یہ وہی آئین ہےجو1999سے2008تک آپ کےدرپردستک دیتارہالیکن کسی نےاس دستک کی آوازنہ سنی ۔ اس کی بجائےآئین کودھکےمارکرعدل گاہوں سےنکال باہرکیاگیا۔ اس وقت آئین کی دستک سننےکی بجائےآئین شکن کےہاتھوں کوبوسہ دیکراس کی بیعت کرلی گئی۔ آج آئین کی دستک اتنی متبرک کیسےہوگئی ؟

مزید پڑھیں »

پاکستان نےافغان حکومت کوصاف صاف بتادیا ۔۔

Pak delegation kabul visit

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ افغانستان میں طالبان حکومت کوقائم ہوئےڈیڑھ سال کےقریب ہونےکوہےلیکن اب بھی پاکستان اورافغانستان کےتعلقات میں استحکام نہیں آسکا،شایداعتمادکافقدان جومشرف دورمیں پیداہواابھی تک موجودہے۔ حال ہی میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش اورامیدلیکروزیردفاع خواجہ آصف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اوردیگراعلیٰ حکام پرمشتمل ایک وفدنےکابل کادورہ کیااوروہاں نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر،وزیردفاع مولوی یعقوب،وزیرداخلہ سراج الدین حقانی  اوردیگر حکومتی زعماسےملاقات کی ۔ اس مختصردورےمیں دونوں طرف سےذرائع کےمطابق کھل کرمسائل اورمعاملات پربحث ہوئی۔ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں پاکستان نےافغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی پناہ گاہوں اوروہاں طالبان رہنماوں کی موجودگی کےناقابل تردیدثبوت …

مزید پڑھیں »

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کیخلاف بڑی درخواست دائر

medical board for Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت ۔ ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائردرخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عمران خان کے طبی معائنےکیلئےپمزیا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنایاجائے۔ ایف آئی اےنےعدالت میں موقف اختیار کیاہےکہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہےاوروہ یعنی عمران خان ایف آئی اےسےتفتیش میں …

مزید پڑھیں »

خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے ۔۔

Khawaja Asif PMLN

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں خطاب کےدوران ججزپربرس پڑے،بولےججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم سوال اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ نےپنجاب اورکےپی میں الیکشن پرازخودنوٹس لیاہے،اس معاملےپرجونورکنی لارجربینچ بنایاگیاہے،اس کی جگہ فل کورٹ بنایاجائےاورایسافیصلہ دیاجائےجوآنےوالےوقتوں کیلئےبھی آب حیات ہو۔فل کورٹ پانامہ کامعاملہ بھی سنے۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اس ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کاہواہےاورکسی کانہیں۔ کوئی ہمیں نہ بتائےکہ اس کادامن صاف ہے۔عدلیہ سےسوال بنتاہےکہ جسٹس ثاقب اورجسٹس کھوسہ پرتنقید ہوتی ہےلیکن جسٹس ناصرالملک پرکیوں نہیں ہوتی؟ آئین کونئےسرےسےلکھناعدلیہ کاکام نہیں۔ ملک کی پہلی سیاسی شہادت ذوالفقارعلی بھٹواورآئینی شہادت میاں نوازشریف نےدی۔دونوں اس ملک …

مزید پڑھیں »

پنجاب اورکےپی میں الیکشن،چیف جسٹس نےازخودنوٹس لےلیا

supreme court of pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمرعطابندیال نےپنجاب اورخیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن کی تاریخ کیلئےازخودنوٹس لےلیاہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9رکنی لارجربنچ جمعرات کودوپہر2بجےاس سووموٹوکیس کی سماعت کرےگا۔ سپریم کورٹ اس ازخود نوٹس میں 3 سوالات کا جائزہ لے گی۔ اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کی تاریخ دینا کس کی ذمہ داری ہے؟انتخابات کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار کب اور کیسے استعمال کرنا ہے؟وفاق اور صوبوں کی عام انتخابات کے حوالے سے ذمہ داری کیا ہے؟ نورکنی لارجربنچ میں مندرجہ ذیل ججزشامل ہیں: چیف جسٹس عمرعطابندیال جسٹس اطہرمن اللہ جسٹس اعجازالاحسن جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی جسٹس منیب …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی والوں سےجیل میں کیاہوگا؟

PTI Jail Bharo Tehreek

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےعمران خان کےاعلان کےمطابق بدھ سےجیل بھرو تحریک کاآغازکردیاہےاورابتدامیں شاہ محمود قریشی،جنرل سیکرٹری اسد عمر،اعظم سواتی،عمرسرفرازچیمہ اوردیگرنےپولیس کوگرفتاری دےدی ہے۔ یہ رہنمامال روڈپرکھڑی پولیس کی پرزن وین میں خودہی آکربیٹھ گئےاورتصاویربنانےلگے۔ اس موقع پرپولیس کاکہناتھاکہ ان لوگوں کوہم نےگرفتارنہیں کیا،یہ خودہی قیدیوں والی گاڑی میں آکربیٹھ گئےہیں۔ ایک موقع پریہ بھی دیکھنےمیں آیاکہ پولیس کی جانب سےمیگافون پرباقاعدہ یہ اعلان کیاگیاکہ پی ٹی آئی کےوہ کارکنان جوگرفتاری دیناچاہتےہیں،پولیس وین میں آکربیٹھ سکتےہیں۔ جیل جانےوالوں سےکیاسلوک ہوگا؟ پنجاب حکومت کی جانب سےتحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کوکاونٹرکرنےکیلئےجوابی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ:نیب نےعمران خان کوبلالیا

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک — قومی احتساب بیورو (نیب) کےراولپنڈی آفس نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9مارچ کو طلب کرلیاہے۔ 17فروری کوجاری ہونےوالےکال اپ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران کو نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کےراولپنڈی بیورو نے توشہ خانہ کا تمام متعلقہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن اور وزیراعظم آفس سےمنگوالیاہے۔ عمران خان سےکہاگیاہےکہ وہ توشہ خانہ سے ملنےوالےقیمتی تحفوں کامکمل ریکارڈبھی ساتھ لیکرآئیں۔ اس کےعلاوہ عمران خان سےکہاگیاہےکہ وہ اپنے ساتھ ہیروں کے …

مزید پڑھیں »

جیل بھروتحریک،حکومت نےحکمت عملی تیارکرلی

police arrest Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےجیل بھروتحریک کاکل سےآغازکیاجارہاہےاورپنجاب حکومت نےبھی اس حوالےسےاپنی حکمت عملی کوفائنل کرلیاہے۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سےکہاجارہاہےکہ لاہورکی جیلوں میں تومزیدقیدیوں کیلئےکوئی جگہ نہیں اس لئےجیل بھروتحریک میں جوجولوگ بھی گرفتاریاں دیں گےانہیں میانوالی اورڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں رکھاجائےگا۔ راناثنااللہ کی حکمت عملی وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کی زیرصدارت ہونےوالےایک اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کےحوالےسےکچھ اہم فیصلےکرلئےگئےہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ گرفتاری دینےوالوں کامکمل ریکارڈچیک کیاجائےگا،اگرکسی کےخلاف کوئی کرمنل ریکارڈہےتواس کےمطابق ایکشن لیاجائےگا۔ یہ فیصلہ بھی کیاگیاکہ اگرگرفتاری دینےوالےکوئی طلبہ ہیں توان کےسرکاری یونیورسٹیوں …

مزید پڑھیں »