Home / پاکستان نےافغان حکومت کوصاف صاف بتادیا ۔۔

پاکستان نےافغان حکومت کوصاف صاف بتادیا ۔۔

Pak delegation kabul visit

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ افغانستان میں طالبان حکومت کوقائم ہوئےڈیڑھ سال کےقریب ہونےکوہےلیکن اب بھی پاکستان اورافغانستان کےتعلقات میں استحکام نہیں آسکا،شایداعتمادکافقدان جومشرف دورمیں پیداہواابھی تک موجودہے۔

حال ہی میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش اورامیدلیکروزیردفاع خواجہ آصف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اوردیگراعلیٰ حکام پرمشتمل ایک وفدنےکابل کادورہ کیااوروہاں نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر،وزیردفاع مولوی یعقوب،وزیرداخلہ سراج الدین حقانی  اوردیگر حکومتی زعماسےملاقات کی ۔ اس مختصردورےمیں دونوں طرف سےذرائع کےمطابق کھل کرمسائل اورمعاملات پربحث ہوئی۔ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں پاکستان نےافغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی پناہ گاہوں اوروہاں طالبان رہنماوں کی موجودگی کےناقابل تردیدثبوت پیش کئےگئے، اس دورےکاصرف ایک نکاتی ایجنڈاتھاوہ تھاافغان سرزمین پرکالعد م تحریک طالبان کےرہنماوں کی موجودگی کی طرف توجہ مبذول کرانا۔

دنیاٹی وی کےپروگرام آج کامران خان کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےسینئرصحافی  کامران یوسف نےپاکستانی وفدکےدورہ کابل پربات کرتےہوئےکہاکہ پاکستانی حکام اس دورےسےکافی پرامیدہیں کہ اس دورےکےمثبت نتائج نکلیں گےلیکن افغان طالبان کی طرف سےآنےوالےبیانات توکچھ اورہی کہانی سناتےہیں۔ کامران یوسف کےمطابق پاکستانی حکام نےانہیں دورہ کابل کےحوالےسےبتایاکہ پاکستان نےناقابل تردیدشواہدافغان طالبان کودئیےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کےلوگ ان کی سرزمین پرموجودہیں۔ پاکستان نےواضح طورپرافغان طالبان کوبتادیاکہ کالعدم ٹی ٹی پی سےکوئی بات نہیں ہوگی اوریہ کہ ٹی ٹی پی کامسئلہ ہرصورت افغانستان کوحل کرناہوگا۔

پاکستانی حکام کےمطابق افغان طالبان کی سینئرقیادت پاکستان کےمسائل کوسمجھتی ہےلیکن ان کی نوجوان قیادت پاکستان بارےکچھ اچھےخیالات نہیں رکھتی ۔ دونوں ملکوں کےدرمیان اعتمادکاواضح فقدان موجودہے۔

کامران یوسف کےمطابق پاکستانی حکام نےافغان طالبان کودوٹوک اندازمیں بتادیاہےکہ اگرتوافغان حکومت نےکالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف ایکشن نہ لیاتوپاکستان کےپاس کراس بارڈراسٹرائیک کاآپشن موجودہے، اس کےعلاوہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈکوبھی روکاجاسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …