ویب ڈیسک ۔۔ بدترین مہنگائی اورموبائل فون کی آسمان سےباتیں کرتی قیمتوں کےاس دورمیں نوکیانےاب تک کاسستامگربہترین فون فروخت کیلئےپیش کردیاہے۔ کمپنی کی جانب سےنوکیاسی 02کواب تک سب سےسستااسمارٹ فورن قراردیاجارہاہے۔
نوکیا سی 02کی خصوصیات
نوکیا سی 02 کو کمپنی 45.5 انچ اسکرین اور3 ہزارایم اے ایچ کی درمیانی بیٹری اور5واٹ کےفاسٹ چارجرکےساتھ متعارف کرنےجارہی ہے۔
فون کی بیک اورفرنٹ پرایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔ بیک پر5میگا پکسل جب کہ فرنٹ پر2میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔کمپنی کےمطابق اس موبائل کے کیمروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے کیمروں کا رزلٹ کسی بڑے میگا پکسل کیمرےسےکم نہیں۔
کمپنی کےدعوےکےمطابق بیک کیمرے کو پورٹریٹ تصاویر کے لیےکا اب تک کا سب سے بہترین کیمرا قرار دیا جارہاہے۔
اینڈرائیڈ 12 کے گو ایڈیشن کے ساتھ پیش کیے جانےوالےاس فون میں کواڈ کور کی چپ دی گئی ہے۔ اس میں2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ایک عدد میموری کارڈایڈکرکےآپ اس فون کی یادداشت یعنی میموری کوبڑھابھی سکتےہیں۔
سکیورٹی فیچرزکی بات کریں تونوکیاپہلےسےہی ایک قابل بھروسہ کمپنی ہے۔ اس فون میں بھی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ترین سیکیورٹی فیچرزشامل کئےگئےہیں۔
نوکیاسی 02 کےرنگوں اورباڈی پرخوب محنت کی گئی ہےجونظربھی آتی ہےاوراسے دو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ فون فی الحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں لیکن توقع کی جارہی ہےکہ اسے مارچ2023میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
جہاں تک اس فون کی قیمت کی بات ہےتواس حوالےسےمصدقہ اطلاعات نہیں لیکن ایک اندازےکےمطابق یہ 20ہزاریااس سےکچھ زیادہ ہونی چاہیے۔ اگرایساہی ہےتوواقعی مہنگائی کےاس دورمیں یہ انتہائی سستامگربہترین فون ہوگا۔