Home / پی ٹی آئی والوں سےجیل میں کیاہوگا؟

پی ٹی آئی والوں سےجیل میں کیاہوگا؟

PTI Jail Bharo Tehreek

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےعمران خان کےاعلان کےمطابق بدھ سےجیل بھرو تحریک کاآغازکردیاہےاورابتدامیں شاہ محمود قریشی،جنرل سیکرٹری اسد عمر،اعظم سواتی،عمرسرفرازچیمہ اوردیگرنےپولیس کوگرفتاری دےدی ہے۔

یہ رہنمامال روڈپرکھڑی پولیس کی پرزن وین میں خودہی آکربیٹھ گئےاورتصاویربنانےلگے۔ اس موقع پرپولیس کاکہناتھاکہ ان لوگوں کوہم نےگرفتارنہیں کیا،یہ خودہی قیدیوں والی گاڑی میں آکربیٹھ گئےہیں۔

ایک موقع پریہ بھی دیکھنےمیں آیاکہ پولیس کی جانب سےمیگافون پرباقاعدہ یہ اعلان کیاگیاکہ پی ٹی آئی کےوہ کارکنان جوگرفتاری دیناچاہتےہیں،پولیس وین میں آکربیٹھ سکتےہیں۔

جیل جانےوالوں سےکیاسلوک ہوگا؟

پنجاب حکومت کی جانب سےتحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کوکاونٹرکرنےکیلئےجوابی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ الیکٹران میڈیاکےمطبق گرفتارافرادکو3ایم پی اوجوکہ نقص امن کی دفعہ ہےکےتحت گرفتارکیاجائےگا،انہیں میانوالی اورڈی جی خان کی جیلوں میں رکھاجائےگا۔ اس دوران ان سےکوئی ملاقات بھی نہِیں کرسکےگا۔ جیل میں رکھنےکادورانیہ ایک ماہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …