ویب ڈیسک — ناموربالی وڈاداکارسیف علی خان مشہورڈینش/سویڈش کرائم تھرلردی برج کےہندی ورژن میں مرکزی کردارمیں دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیاکےمطابق اینڈیمول شائن انڈیا اورسیف علی خان کی بلیک نائٹ فلمزملکردی برج کاہندی ورژن پروڈیوس کریں گے۔
سیکرڈ گیمز اور تانڈو کے بعدسیف علی خان کی یہ تیسری ویب سیریزہوگی۔ دی برج میں سیف اوریجنل سیریزکےمارٹن کاکرداراداکرینگےلیکن ان کےمدمقابل کردارکیلئےاداکارکوڈھونڈاجارہاہے۔
سیف علی خان کہتےہیں ان کی بہت خواہش تھی کہ وہ دی برج کوپروڈیوس کریں اوراب انہیں یہ موقع ملنےجارہاہے۔
اوریجنل دی برج کی کہانی دوملکوں کی سرحدوں کوملانےوالےایک برج پرملنےوالی لاش سےشروع ہوتی ہے۔ اس لاش کی تحقیقات دونوں ملکوں کی پولیس مشترکہ طورپرکرتی ہے۔
دی برج ایک مقبول سیریزہےجسےدنیاکےبہت سےملکوں میں پروڈیوس کیاجاچکاہے۔ اب دیکھناہےکہ اس کاہندی ورژن کیساہوگا؟