ویب ڈیسک — قومی احتساب بیورو (نیب) کےراولپنڈی آفس نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9مارچ کو طلب کرلیاہے۔
17فروری کوجاری ہونےوالےکال اپ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران کو نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کےراولپنڈی بیورو نے توشہ خانہ کا تمام متعلقہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن اور وزیراعظم آفس سےمنگوالیاہے۔
عمران خان سےکہاگیاہےکہ وہ توشہ خانہ سے ملنےوالےقیمتی تحفوں کامکمل ریکارڈبھی ساتھ لیکرآئیں۔ اس کےعلاوہ عمران خان سےکہاگیاہےکہ وہ اپنے ساتھ ہیروں کے تحائف کا ریکارڈ، پانچ رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون اورایک حسب ضرورت گھڑی سیٹ لے کر آئیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم اپنے دور میں وصول کرچکے ہیں۔
عمران خان پرالزامات ہیں کہ انہوں نےغیرملکی دوروں کےدوران ملنےوالےقیمتی سرکاری تحائف توشہ خانہ سےانتہائی کم قیمت پرنہ صرف حاصل کئےبلکہ انہیں حاصل کرنےکیلئےانہوں نےقانون کی سنگین خلاف ورزیاں بھی کیں۔