ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس کےخصوصی امتحان 2023کاشیڈول جاری کردیاہے۔
امتحان کون کون دےسکتاہے؟
سی ایس ایس کےاس خصوصی امتحان کیلئےعمر کی بالائی حد 35سال مقرر کی گئی ہے۔ تاہم واضح رہےکہ یہ امتحان پورےملک میں نہیں بلکہ صرف خیبر پختونخواہ کی خواتین اور اقلیتوں،پنجاب سے صرف اقلیتوں ، آ زاد کشمیر کی صرف اقلیتی برادری ، سندھ رورل سب کیلئے اوپن سندھ اربن سب کیلئے اوپن ، بلوچستان سب کیلئے اوپن اور سابقہ فاٹا کے سب امیدواروں کیلئے اوپن ہوگا۔
امیدوارکیسےاپلائی کریں؟
خواہش مندامیدوار14مارچ 2023تک کمیشن کی ویب سائٹ پرجاکرآن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ امتحان 14مئی کو ہوگااورایم سی کیوز کی بنیاد پر لیا جا ئیگا۔یہ امتحان ان ریجن کے کوٹہ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے منعقد کیا جا ر ہا ہے۔