ویب ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ سےارکان کی بحالی کےباوجودتحریک انصاف کیلئےبڑاسرپرائز۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سےتحریک انصاف کےوفدنےان کےچیمبرمیں ملاقات کی اوردرخواست کی کہ بحال ہونےوالےپارٹی ارکان کواجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
تحریک انصاف کےاس مطالبےپراسپیکرراجہ پرویزاشرف نےاپنےفیصلےسےپیچھےہٹنےسےانکارکردیااورکہاکہ استعفےمنظورہوچکےہیں اورواپس نہیں ہوسکتے۔ اسی وجہ سےقومی اسمبلی کےپیرکوہونےوالےاجلاس میں 35میں سےکسی پی ٹی آئی رکن کوشرکت کی اجازت نہیں ملی۔
قومی اسمبلی حکام کےمطابق مستعفی پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں آنےکی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کوبحال نہیں کیا۔الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کےشیڈول کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔
،ذرائع قومی اسمبلی کاکہناہے کہ لاہورہائیکورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنےکےفیصلےکومعطل نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف رکن کی رکنیت بحال نہیں کی۔تحریک انصاف والےعدالتی فیصلےکی اپنی مرضی سےتشریح کررہےہیں۔