مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کہتےہیں جانوروں کی ہڈیاں ایک بارٹوٹ جائیں تویاتووہ جڑتی نہیں یاپھربہت مشکل سےجڑتی ہیں۔ اس حوالےسےنجی ٹی پرایک رپورٹ نشرکی گئی جس کےمطابق مختلف جانوروں میں ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جڑنےکادورانیہ مختلف ہے۔
ٹی وی رپورٹ کےمطابق افریقہ میں خیال کیاجاتاہےکہ جانوروں کی ہڈیاں سخت ہونےکےباعث ان کاجڑنابہت مشکل ہوتاہے۔ امریکاکی نیشنل لائبریری آف سائنسزکےمحققین نےجانوروں کےڈھانچوں پرطویل ریسرچ کی ہے۔
اس تحقیق کےمطابق جانوروں کی بچپن میں ٹوٹنےوالی ہڈیاں جلدی جبکہ جوانی میں ٹوٹنےوالی ہڈیوں کوجڑنےمیں زیادہ وقت لگتاہے۔
شیرکی ہڈیاں بڑھاپےمیں ٹوٹ جائیں توجڑنےمیں گیارہ سےتیرہ ہفتےلگتےہیں، اس کےمقابلےمیں کتےاوربلی کی ہڈیاں چارسےچھ ہفتےمیں مکمل جڑجاتی ہیں۔
رپورٹ کےمطابق گدھاوہ واحدجانورہےجس کی ہڈی اگرٹوٹ جائےتوٹھیک ہونےمیں 14ہفتےیااس سےبھی زیادہ وقت لگ سکتاہے۔