سیاسی مخالفین ہوں یا”ناپسندیدہ”صحافی ۔۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیابرگیڈکےہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں۔ مخالفت اگرتوصحت مندتنقیدتک محدودرہےتوانسان خندہ پیشانی سےاسےبرداشت کرتاہےلیکن تحریک انصاف کےٹرولزنےمخالفین کوبدنام کرنےاوراپناجھوٹاسچابیانیہ عام کرنےکیلئے سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپرایک جنگ کاساماحول پیداکررکھاہےاوراس جنگ میں جوآپ کےیاآپ کےبیانئیےکےساتھ نہیں ، اسےزیریازچ کرنےکیلئےایسےایسےبھونڈےطریقےاختیارکئےجارہےہیں کہ انسان ششدررہ جاتاہے۔
ایک تازہ ترین مثال پیش خدمت ہے۔
گزشتہ دنوں معروف اینکرمنصورعلی خان نےاپنےوی لاگ میں "پی ٹی آئی شارٹس”کےنام سےموجودایک پیج کاذکرکیااوربتایاکہ اسے ن لیگ کےخلاف گھٹیااورغلیظ پروپیگنڈےکیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔
اس پیج پرپچھلےدنوں ایک خاتون اینکرنیلم اسلم کی تصویرلگاکراس کےآگےلکھا: مریم نوازجس نےاپنی بچی حلال کی پیدانہیں کی وہ عمران خان پربکواس کررہی ہے” اوراس طرح تاثریہ دیاکہ جیسےیہ بیان خودنیلم اسلم نےدیاہے۔ اسی تصویرکےاوپریہ جملہ بھی لکھاکہ مریم کی چارمہینوں والی بیٹی کی شکل صفدرسےکم اورقطری سےزیادہ ملتی ہے۔
اینکرپرسن نیلم اسلم کےبارےمیں بتاتےچلیں کہ وہ کچھ عرصہ پہلےپاکستان سےجاچکی ہیں اورپاکستان میں انہوں نےملک کےمعتبرنیوزچینلزمیں کام کیا۔ نیلم اسلم نےسختی سےاس قسم کےکسی بھی بیان کی تردیدکی ہے۔ نیلم اسلم نےجھوٹ بےنقاب کرنےپراینکرمنصورعلی خان کاشکریہ بھی اداکیاہے۔
اپنےفیس بیک اکاونٹ پرنیلم اسلم نےاس جھوٹےپراپیگنڈےکاجواب دیتےہوئےلکھاکہ پی ٹی آئی کی یوٹیوب برگیڈسےدرخواست ہےکہ اپنی ماوں ، بہنوں اورباپوں کی کہانیاں لکھتےوقت میری تصویرنہ لگائیں۔
منصورعلی خان نےمزیدکہاکہ یہ ایک نیاپیٹرن ہےجسےسوشل میڈیاپرلانچ کیاگیاہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ ایک ٹیسٹ کیس کےطورپراسے ہائی لائٹ کرناچاہتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ اس طریقےکےتحت ملک کےمختلف اینکرزکی تصاویرلگاکراپنی مرضی کی بات لکھ دی جاتی ہےتاکہ سادہ لوح عوام کوبیوقوف بنایاجاسکے۔