مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمرعطابندیال کےاس بیان پرکہ آئین نےسپریم کورٹ کےدروازےپردستک دی ہے، ن لیگ کےرہنماسینیٹرعرفان صدیقی نےدلچسپ تبصرہ کیاہے۔
عرفان صدیقی نےکہاکہ یہ وہی آئین ہےجو1999سے2008تک آپ کےدرپردستک دیتارہالیکن کسی نےاس دستک کی آوازنہ سنی ۔ اس کی بجائےآئین کودھکےمارکرعدل گاہوں سےنکال باہرکیاگیا۔
اس وقت آئین کی دستک سننےکی بجائےآئین شکن کےہاتھوں کوبوسہ دیکراس کی بیعت کرلی گئی۔
آج آئین کی دستک اتنی متبرک کیسےہوگئی ؟