دوستواس دنیامیں ہرانسان کامیاب ہوناچاہتاہے ۔ایساسوچنااورکامیاب ہونےکیلئےہاتھ پاوں مارنااچھی بات ہے۔۔ اس میں کوئی برائی نہیں ۔۔ لیکن یادرکھیں ۔۔ کامیابی دوطرح کی ہوتی ہے ۔۔ ایک اچھی اوردوسری شاید ۔۔ بری ۔ اچھی والی کامیابی ایک درخت کی طرح ہوتی ہے ۔۔ جودوسروں کوپھل اورسایہ ۔۔ دونوں فراہم کرتی ہے۔ اوریہ سلسلہ ختم نہیں ہوتابلکہ وقت کےساتھ ساتھ بڑھتارہتاہے۔ ایک بات مجھےہمیشہ بہت حیران کردیتی ہے۔۔ اس دنیامیں سب نےکامیابی کےالگ الگ پیمانےبنارکھےہیں ۔ کچھ لوگ ذاتی کامیابی کوہی کامیابی سمجھتےہیں ، جبکہ کچھ سرپھرےایسےبھی ہوتےہیں کہ جواپنی کامیابی میں دوسروں کوشریک کرناہی اصل کامیابی سمجھتےہیں۔ آپ کی کامیابی …
مزید پڑھیں »بلاگ
فلموں سےزیادہ ہٹ ڈائیلاگ
پاکستان اوربھارت کی فلم انڈسٹری میں ایک چیزقدرےمشترک ہےاوروہ یہ کہ دونوں کاماضی انتہائی تابناک تھا۔ دونوں میں فرق یہ ہےکہ بھارتی فلمی صنعت نےوقت کےساتھ ساتھ خودکومزیدبہتربنایااورآج دنیابھرمیں بالی وڈاوراس کےستاروں کاایک نام ہے۔ جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کےساتھ بدقسمتی یہ ہوئی کہ اس کی باگ ڈوروقت گزرنےکےساتھ ساتھ نان پروفیشنلزکےہاتھ میں آگئی۔ نتیجہ ہم سب کےسامنےہے۔ پاکستانی فلمی صنعت جسےعرف عام میں لالی وڈبھی کہاجاتاہے،جب پروفیشنلزکےہاتھوں میں تھی توایسی ایسی شاہکارفلمیں بنیں کہ لوگ آج بھی ان فلموں اوران کےگیتوں کویادکرتےہیں۔ لیکن آج کی اس ویڈیومیں میرامقصدان فلموں کویادکرنانہیں،بلکہ اس ویڈیومیں ہم پاکستان کی کچھ بہترین فلموں میں …
مزید پڑھیں »سیانی کی آخری قسط ،کیاکرن پھرجیت جائےگی؟
جیوٹی وی کاسپرہٹ ڈرامہ سیانی تقریباًاپنےاختتام کوپہنچ چکاہے۔ آج یاکل اس ڈرامےکی آخری قسط نشرہونےوالی ہے۔ ویسےپاکستانی ڈراموں کی یہ سائنس آج تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈرامہ شروع ہوتےہی دیکھنےوالےکواندازہ ہوجاتاہےکہ اس کی آخری قسط میں کیاہوگا۔اس کی وجہ لوگوں کی ذہانت سےزیادہ کہانی کاپھوکااورسطحی ہوناہوتاہے۔ سیانی کی کہانی بھی دیگرڈراموں کی طرح ہےکہ جس میں ایک چالاک غریب لڑکی ایک عددامیرلڑکےکوپھانس کراس سےشادی کرلیتی ہےاورشادی ہوتےہی سسرال والوں کوتگنی کاناچ نچادیتی ہے۔ اس دوران ڈرامےمیں ایسی ایسی ذات کی گپیں ماری گئی ہیں کہ بندہ کانوں کوہاتھ لگتاہےکہ بھائی یہ مصنف خودپاگل ہےیاہمیں سمجھ رہاہے۔ قصہ مختصر ، …
مزید پڑھیں »پاکستانی شوبزانڈسٹری : عجب کرپشن کی گجب کہانیاں
یوں تومیرٹ نام کی چڑیاکب کی پاکستان سےپھرہوچکی لیکن جس طرح شوبزانڈسٹری کابیڑاغرق ہواہے،اس پرصرف اورصرف افسوس ہی کیاجاسکتاہے۔بظاہراوپرجاتی یہ صنعت جس اخلاقی دیوالیہ پن کاشکارہےوہ فی الحال تولوگوں کونظرنہیں آرہالیکن بہت جلداس کھوکھلی ترقی کاپول کھلنےوالاہے۔ یادرکھیں فلم اورڈراموں کی اس چکاچوندمیں وہ اندھیرےچھپےہیں کہ جہاں روشنی بھی راستہ بھٹک جاتی ہے۔ چلیں چھوڑیں ادھرادھرکی باتیں،سیدھامدعےپرآتاہوں،جوشایدنیاتونہیں لیکن ممکن آپ نےاس موضوع پراس سےپہلےایسی ویڈیونہ دیکھی ہو۔ ویسےتومیراکام ہی شوبزمیں کیڑےنکالناہےلیکن آج میں جس کیڑےکی دم پرپاوں رکھنےوالاہوں،مطلب جس موضوع کوچھیڑنےوالاہوں وہ ہے: اپنوں کیلئےجھنڈا،غیروں کیلئےڈنڈا۔ سادہ زبان میں بات کروں تواقرباپروری یعنی اپنوں کونوازنا۔ دوستو،آپ کواقرباپروری کی بدترین مثالیں …
مزید پڑھیں »ٹویٹرختم ہونےجارہاہے؟اندرکی باتیں باہرآگئیں
ایلون مسک کےٹویٹرکاچارج سنبھالتےہی جیسےایک بھونچال آگیاہےجوسنبھلنےکانام نہیں لےرہا۔ ایک کےبعدایک مسئلہ ملازمین اورمنیجمنٹ کیلئےدردسربناہواہے۔ کچھ لوگوں کاتوازراہ مذاق یہ بھی کہناہےکہ ٹویٹرجیسےکسی آسیب کی زدمیں آگیاہے۔ ایلون مسک کےسوشل میڈیاجائنٹ ٹوِیٹرکوخریدنےکےبعدکمپنی میں کیاکچھ ہورہاہےاورکیاکچھ ہونےجارہاہے،اس پرایک نظرڈالتےہیں۔ ایلون مسک کےٹویٹرکامالک بننےسےپہلےاس کمپنی کےدنیاکےمختلف ملکوں میں موجوددفاترمیں 7ہزارسےکچھ زیادہ ملازمین کام کرتےتھے۔ ایلون مسک نےچارج سنبھالتےہی سب سےپہلاکام یہ کیاکہ ملازمین کےساتھ ساتھ کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کوبیک جنبش قلم نوکری سےفارغ کردیا۔ فارغ ہونےوالوں میں چیف ایگزیکٹوپراگ اگروال ، چیف فنانشل آفیسراوردوسرےایگزیکٹوزشامل تھے۔ ایک اطلاع کےمطابق اس وقت تک ٹویٹرکے50فیصدملازمین کونکالاجاچکاہےاورجوبچ گئےہیں وہ بھی دن رات نوکری جانےکےخوف میں …
مزید پڑھیں »عورت ڈائن نہیں ۔۔ پاکستانی ڈرامےکیادکھارہےہیں؟
اسلام اوراس معاشرےنےعورت کوماں ،بہن ، بیٹی اوربیوی کےروپ میں جوعزت دی ہے ۔۔ ہمارےڈرامےروزاس عزت کوتارتارکرتےہیں ۔ معاف کیجئےگامیں ریپ کی بات نہیں کررہا ، لیکن بات اس سےکچھ زیادہ مختلف بھی نہیں ۔ آپ کی آسانی کیلئے ۔۔ یوں سمجھیں کہ میں نےکسی عورت سےریپ تونہیں کیالیکن اسےپورےمحلےمیں بدنام کردیاہے ۔ ہمارےڈرامےبھی ایساہی کچھ کررہےہیں ۔ آپ ایک کام کریں ۔۔ مختلف چینلزپرچلنےوالےپانچ ڈرامےسلیکٹ کریں ، انہیں دیکھیں ۔۔ چھ ماہ پہلےکےپانچ مختلف ڈرامےسلیکٹ کریں ، دیکھیں اوراگرچاہیں تواس سےچھ ماہ پیچھےچلےجائیں اورپانچ مختلف ڈراموں پربس ایک نظرڈالیں ۔۔ حیران کن طورپرآپ کوان تمام ڈراموں کی کہانیوں میں …
مزید پڑھیں »لانگ مارچ : کیاعمران خان کامیاب ہوجائیں گے؟
محمدظہیر (تجزیہ) — اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی اپنی مقبولیت کےعروج پرہیں اورانہوں نےاتوارکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سات میں سے چھ نشستیں جیت کریہ ثابت بھی کردیا ہے لیکن اب ان کااگلالائحہ عمل کیاہوگا؟ اس ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہاربھی گئی – ایک کراچی اور دوسری ملتان سے۔ یہ ایک بڑا دھچکا ہے لیکن ساتھ ہی عمران خان کی پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) سے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں بھی چھین لیں۔ عمران خان نے اپنی مقبولیت تو …
مزید پڑھیں »بی جےپی جوائن نہ کرنےکی سزا،گنگولی گئے
ویب ڈیسک — بھارت میں کرکٹ جیساجینٹلمین کھیل بھی انتہاپسندی کےزہرسےآلودہ ہونےلگا۔ جی ہاں ، لیجنڈکرکٹرسارو گنگولی کوبھارتی کرکٹ بورڈکی صدارت سےفارغ کرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گنگولی کےحامیوں کاکہناہےکہ انہیں بھارتیہ جنتاپارٹی کوجوائن نہ کرنےکی سزاکےطورپربی سی سی آئی کی صدارت سےہٹایاجارہاہے۔ گنگولی کو ہندوستان کے غیر متنازعہ عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ گزشتہ تین سالوں سے طاقتور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے انچارج ہیں۔ ان کےحوالےسےلوگ توقع کررہےتھےکہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر دوسری مدت کیلئےمنتخب ہوجائیں گے،تاہم انہوں نےبی جےپی جوائن کرنےسےانکارکرکےاپنےلئےمشکل کھڑی …
مزید پڑھیں »چیف سےملاقات ناکام،خان کےپاس واحدآپشن کیا؟
آرمی چیف اورعمران خان کےدرمیان حال ہی میں ہونےوالی ملاقات کی اب مختلف ذرائع سےتصدیق سامنےآرہی ہے۔ سلیم صافی اورانصارعباسی جیسےسینئرصحافی تواس ملاقات کی تفصیلات بھی سامنےلےآئےہیں۔ ان تفصیلات کےمطابق یہ ملاقات صدرعارف علوی کےاصراراورسہولت کاری سےایوان صدرمیں ممکن ہوئی ، جس میں دونوں جانب سےکھل کرباتیں ہوئی۔ اس ملاقات کی سامنےآنےوالی تفصیلات کےمطابق جلسوں میں روزملکی اسٹیبلشمنٹ کوبرابھلاکہنےوالےعمران خان نےآرمی چیف پرزوردیاکہ وہ موجودہ سیٹ کوچلتاکرکےعام انتخابات کااعلان کروائیں لیکن آرمی چیف نےان کی یہ بات ماننےسےصاف انکارکردیااورکہاکہ فوج عمران خان کی تمام تراحسان فراموشیوں کےباوجودان سےکوئی دشمنی یابدلہ نہیں چاہتی ،یہ کہ اگروہ الیکشن جیت کردوبارہ بھی اقتدارمیں …
مزید پڑھیں »دی لیجنڈآف مولاجٹ ، مولاجٹ سےبھونڈامذاق
کلاسک موویزمیں شامل پاکستان کی مشہورپنجابی فلم مولاجٹ کےری میک دی لیجنڈآف مولاجٹ کےان دنوں بڑےچرچےہیں ۔ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننےوالی اس فلم کےٹریلرکواگرآوازبندکرکےدیکھاجائے تومیں دعوےسےکہتاہوں کہ آپ کوکہیں سےبھی یہ پنجابی فلم نہیں لگےگی ۔ ٹریلرمیں جوکلچراورماحول دکھایاگیاہےوہ کہیں سےبھی پنجابی نہیں لگتا،اوپرسےاس فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نےاپنے ڈب کھڑبےلہجےمیں پنجابی زبان کاجولہوبہایاہےاتناتومولاجٹ کےگنڈاسےنےاپنےدشمنوں کابھی نہیں بہایاہوگا۔ اب آجائیں اس فلم کےہیروفوادخان کی طرف ۔ فوادکاٹیلنٹ اپنی جگہ لیکن کہاں وہ ونگاچبااورسالم بکراکھاکرڈکارنہ مارنےوالامولاجٹ اورکہاں یہ ڈائٹ کانشئس زبردستی کابرگرٹائپ کولاجٹ،جسےنقلی داڑھی مونچھ لگاکرڈراونابنانےکی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی مولاجٹ(فوادخان) کےگردگھومتی ہےجوایک …
مزید پڑھیں »