Home / گرفتاری کاخطرہ برقرار،عدالت سےاہم فیصلہ آگیا

گرفتاری کاخطرہ برقرار،عدالت سےاہم فیصلہ آگیا

PTI audio leaks

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کواسلام آبادہائیکورٹ سےریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل یامنسوخ کرنےکی تحریک انصاف کی استدعامستردکردی۔

تحریک انصاف کی جانب سےیہ درخواست خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی جانب سےآج ہی سماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعاکی گئی تھی جسےچیف جسٹس عامرفاروق نےمنظورکرتےہوئےاس پرسماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس عامرفارو نےخواجہ حارث سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ لاہورمیں جوہورہاہےاسےہم دیکھ رہےہیں ، جوبھی ہورہاہےاس کی ذمہ داری آپ پرہے۔ اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس کا کیا ہوا؟ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا، دیکھیں گے اس کےکیا نتائج ہوسکتے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نےپی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سناتےہوئےاسےنمٹادیا۔ عدالتی حکم کےمطابق عمران خان کےوارنٹ گرفتاری برقرارہیں ۔ تاہم عدالت حکم دیا کہ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائرکریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔

اس درخواست کی سماعت کےدوران چیف جسٹس عامرفاروق نےکچھ بہت اہم ریمارکس دئیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی عزت اور وقار بہت اہم ہے، ایسا نہیں ہوسکتاکہ قانون سب کے لیے برابر نہ ہو، ہمارے لیے بہت ضروری ہےکہ قانون سب کے لیے یکساں ہو، اگر ایک آرڈر ہوگیا تو وہ کالعدم ہونے تک موجود رہتا ہے،عمل ہونا چاہیے، لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم کیا چہرہ دکھا رہے ہیں؟ ہم تو سنتے تھےکہ قبائلی علاقوں میں ایسا ہوتا ہے، ہم دنیا کو کیا بتا رہے ہیں کہ قانون پر عمل نہیں کریں گے؟

اس کیس میں تو ریمانڈ بھی نہیں ہونا،صرف گرفتار کرکے پیش کرنا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ مگر چار دن پہلے گرفتار کرکے کہاں رکھیں گے؟

چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن پولیس پرحملے کر رہے ہیں، یہ ریاست پرحملہ ہے، پولیس والے لاہور میں ریاست کی طرف سے ڈیوٹی کر رہے ہیں، حملہ کرنے والے بھی ہمارے ہی بچے ہیں، کیا یوکے میں کوئی پولیس والےکی وردی کو ہاتھ لگا سکتا ہے؟

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan PTI

پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت …