مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی شونہ ہونےکی وجہ بتادی،جس کےبعدانہیں سوشل میڈیاپرسخت تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےنسیم وکی نےپاکستانی کامیڈینزکوآئینہ دکھادیا۔ اینکرکی جانب سےپوچھےگئےسوال کےجواب میں کہاکہ پاکستان میں کپل شرماکی ٹکرکاکوئی کامیڈین نہیں ہے۔
نسیم وکی کاکہناتھاکہ پاکستان میں کپل شرماشوجیساپروگرام اس لئےنہیں بن سکتاکیونکہ پاکستان کی شوبزانڈسٹری بہت محدودہے۔ یہاں نہ تو100ہیروہیں نہ 100ہیروئنزاورنہ ہی اتنےڈائریکٹرزجوروزآپ کےشومیں آئیں اوراپنی فلمزکوپروموٹ کریں۔
نسیم وکی نےکھل کراعتراف کیاکہ کپل بہت ٹیلنٹڈ ہے اور بھارتی مواد ہم سے کہیں زیادہ بہترین ہے۔
کپل سے پہلی ملاقات کےحوالےسےبات کرتےہوئےبتایا ‘کپل میرا چھوٹا بھائی ہے اوروہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے،جب اس کاشوبنا تو وہ مجھ سے ملنے آیا اورمجھے کھانے کی دعوت دی، میں اس کے ساتھ کھانا کھانے گیا، اس ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنےآیا ہوں’۔
نسیم وکی نے کہا ‘بعدازاں میں اس کے شو کا حصہ بنا، کئی باراسکرپٹ بھی لکھا، ہماری کئی میٹنگزہوتی رہیں’۔