Home / قلندرزکوشکست،سلطانزپی ایس ایل کےفائنل میں

قلندرزکوشکست،سلطانزپی ایس ایل کےفائنل میں

mutan sultans

ویب ڈیسک ۔۔ پی ایس ایل کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو84رنزسے شکست دیکر فائنل کاٹکٹ کٹالیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا مگر لاہور قلندرز کے بولرز نے ملتان کے بیٹرز کو کھل کرجم کرکھیلنےکاموقع نہ دیا۔سلطانز کو پہلا نقصان 53 رنز پر ہواجب عثمان 28 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

رائیلی روسو بھی 13 رنزپرڈھیرہوگئے،محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ راشد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے 500 رنز بھی مکمل کیے۔

کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کوپویلین پہنچایا۔ایک ایک وکٹ زمان خان اور راشد خان کے حصے میں آئی، کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اوورز میں 47 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور آغا طاہر بیگ نے کیا لیکن 15 رنز پر پہلے آغا طاہر آؤٹ ہوئے اور پھر ایک گیند بعد عبد اللہ شفیق بھی کوٹریل کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 19 کے مجموعے پر فخرزمان کوانور علی نے بولڈ کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی بھی 28 رنز پر کوٹریل کی گیند پر کیچ دےبیٹھےجبکہ 41 رنز پر حسین طلعت رن آؤٹ ہو گئے اور اس طرح قلندرز کی آدھی ٹیم دسویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

سکندررضاکیرون پولارڈکی گیندپرکیچ آوٹ ہوئےجبکہ سیم بلنگزنے27 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیل کر احسان اللہ کا شکار بنے، راشد خان بھی رنزکاکھاتہ کھولےبغیرپویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ ویسا بھی صرف 12 رنزپربس کرگئےتاہم حارث رؤف نے 15 رنز اسکور کیے، لاہور قلندرز کی جانب سے سیم بلنگز 19 رنز بنا کرسب سے نمایاں بلے باز رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شیلڈون کوٹریل نے 3، اسامہ میر نے 2 جبکہ انور علی، عباس آفریدی، احسان اللہ اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل کوالیفائر جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم اب فائنل کھیلے گی جبکہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہو گی اور پھر جو بھی ٹیم دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گی وہ فائنل میں کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …