Home / عمران خان کی گرفتاری کاگھنٹہ پھربج گیا۔۔

عمران خان کی گرفتاری کاگھنٹہ پھربج گیا۔۔

imran khan arrest warrant

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ کےبعدسیشن عدالت سےبھی عمران خان کےوارنٹ گرفتارخارج کرنےکی درخواست مستردکردی گئی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایااور18مارچ کوعدالت میں ذاتی طورپرپیش ہونےکاحکم برقراررکھا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ سماعت تفصیل سےہوئی ہےاس لئےفیصلہ بھی تفصیلی ہوگااورامیدہےاسےپڑھ کرمزاآئےگا۔

تفصیلی فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 10 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلےمیں لکھاہےکہ امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرعمران خان عمومی قانونی ریلیف کےحق سےمحروم ہوچکے ہیں۔

تحریری فیصلے میں جج صاحب نےمزیدلکھاکہ عمران خان کواب عدالت کے سامنے سرنڈر کرناہوگا۔عدالت کبھی یہ صورتحال نہیں سراہتی،عدالت اسےجان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کرنا سمجھتی ہے، قانون کمزور اورطاقتور سب کیلئے برابر ہے۔

عدالتی فیصلےکےمطابق عمران خان کے رویےکودیکھتےہوئےوارنٹ گرفتاری محض انڈرٹیکنگ کی بنیاد پر خارج نہیں کیے جاسکتے، عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست قانون اورحقائق کےبرعکس ہے۔عدالت عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

آج کی سماعت کااحوال

آج کی سماعت میں عمران خان کےوکیل خواجہ حارث نےاستدعاکی کہ وارنٹ گرفتاری کومنسوخ نہ کیاجائےبلکہ معطل کردیاجائےتاکہ عمران خان عدالت کےسامنےپیش ہوسکیں۔

اس کےجواب میں الیکشن کمیشن کےوکیل نےکہاکہ کہاں لکھاہےکہ وارنٹ گرفتاری عملدرآمدسےپہلےمعطل کردئیےجائیں۔ عمران خان کےوکیل بہت بڑاریلیف مانگ رہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …