ویب ڈیسک ۔۔ مائیکروسافٹ اپنی مائیکروسافٹ 365ایپس اورسروسزکیلئےمصنوعی ذہانت سےلیس ایک نئےکوپائلٹ کااعلان کررہاہے،جوصارفین کودستاویزات کی تیاری،ای میلز،پریزینٹیشن اوردیگربہت کچھ تیارکرنےمیں مدددےگا۔
اوپن مصنوعی ذہانت جی پی ٹی -4کی قوت سےلیس مائیکروسافٹ کایہ کوپائلٹ مائیکروسافٹ 365ایپس کےساتھ ایک اسسٹنٹ کی طرح کام کرےگا۔ یہ کوپائلٹ سائیڈبارمیں ایک چیٹ بوٹ کےطورپرظاہرہوتاہےاورصارفین کواپنی دستاویزات میں متن بنانے،پاورپوائنٹ پریزینٹیشن بنانےاوراس کےعلاوہ ایکسل میں پیوٹ ٹیبلزبنانےمیں مددکرتاہے۔
مائیکرو365کےسربراہ جیرڈسپاٹروکےمطابق کوپائلٹ دراصل کام کرنےکابالکل نیاطریقہ ہے۔ یہ ورڈ،ایکسل،پاورپوائنٹ،آوٹ لک،ٹیمزاوران جیسی درجنوں ایپس کےساتھ ملکردفتری اوربزنس امورمیں آپ کےکام آتاہے۔
مائیکروسافٹ 365کےصارفین آنےوالی مائیکروسافٹ ٹیمزمیٹنگ کیلئےضروری اطلاعات مہیاکرنے،اپ ڈیٹس کیلئےلوگوں کوتیارکرنے،دفتری تبدیلیوں اورچھٹیوں سےواپس کام پرآنےوالےملازمین بارےجاننےکیلئےکوپائلٹ کواستعمال کرسکیں گے۔
کوپائلٹ کومائیکروسافٹ آفس کی تمام اپیس میں استعمال کیاجاسکتاہےاوراس کےعلاوہ اسےدیگرفائلزکی بنیادپربنےورڈڈاکومنٹ میں بھی استعمال کیاجاسکےگا۔ اس کےبعدمصنوعی ذہانت کی بنیادپربنےٹیکسٹ کوآپ اپنی مرضی سےایڈٹ اورتبدیل کرسکتےہیں۔
چونکہ کوپائلٹ بنیادی طورپرایک چیٹ بوٹ ہے،آپ اسے10سلائیڈوالی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن تیارکرنےاورایکسل ڈیٹاکوفارمیٹ کرنےکیلئےبھی کہہ سکتےہیں۔
کوپائلٹ آؤٹ لک میں بھی موجود ہوگا،لہذا آپ اس کی مددسےکم سےکم وقت میں ای میلزکوڈیلیٹ اوران کاجواب دےسکتےہیں۔اس کےعلاوہ ای میل تھریڈزکاخلاصہ کیاجا سکتاہے۔ یہی نہیں کوپائلٹ کی مدد سےایک ای میل کی ٹون یا طوالت کواپنانےکیلئےٹوگلزکےساتھ جوابات کامسودہ بھی بنایاجاسکتاہے۔