Home / عمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل

عمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل

imran khan arrest warrants

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتےہوئےانہیں گرفتارکرنےسےروک دیا۔

نیوزچینلزکی رپورٹ کےمطابق عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اوربیرسٹرگوہرعدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا آپ یہاں ہوں گے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے اس عدالت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے سامنے رکھا تھا،ٹرائل کورٹ نےاس عدالت کےفیصلےکو نظراندازکیا۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کی انڈرٹیکنگ اب بھی موجود ہے ؟خواجہ حارث نے کہا کہ جی عمران خان کی انڈرٹیکنگ ابھی بھی موجود ہے۔ عمران خان کل عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، عمران خان کو صرف یہ خطرہ ہے کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے کہا کہ سیشن کورٹ یقینا آپ کی پیشی پر سیکیورٹی کو مد نظر رکھیں گے، انڈرٹیکنگ کا مطلب عدالت کے سامنے بیان ہےاگر خلاف ورزی ہوتو توہین عدالت ہوگی۔ بعدمیں عدالت نےعمران خان کی انڈرٹیکنگ کوتسلیم کرتےہوئےان کےوارنٹ گرفتاری کومعطل کردیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …