Home / نومیں سے8کیسزمیں ضمانت منظور

نومیں سے8کیسزمیں ضمانت منظور

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کولاہورہائی کورٹ سےبھی ریلیف مل گیا۔ عدالت عالیہ کے2رکنی بینچ نےدہشت گردی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کےسامنےعمران خان کےوکیل نےبتایا کہ 5 مقدمات اسلام آباد میں اور3مقدمات لاہورمیں درج ہیں،عمران خان متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ کیسز کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم ان ہی کیسوں کو دیکھیں گے جن کی درخواستیں ہمارے پاس ہیں، آپ کو بلینکٹ بیل نہیں دے سکتے۔

عدالت میں بات کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھا کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں، سمجھ نہیں آتی، ایک میں ضمانت لیں دوسرے میں پرچہ آتا ہے، میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسا پہلے نہیں ہوا۔

عمران خان کےاس بیان پرجسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو ٹھیک رہتا ہے، آپ کو اپنی چیزوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

عمران خان نےمزیدکہامیں نے کچہری میں سکیورٹی کی وجہ سے عدالت کو شفٹ کرنے کو کہا، وہ تو ڈیتھ ٹریپ ہے، میں نے کہا تھا کہ مناسب سکیورٹی دے دیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ خان صاحب، اس کیس کو آپ کی جانب سے غلط ہینڈل کیا گیا ہے۔

عمران خان کی ضمانت منظور

عدالت عالیہ نےعمران خان کی 9 میں سے 8 مقدمات میں حفاظتی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں اگلے جمعے 24 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور میں درج دہشت گردی کے3 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے لاہور میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت 27 مارچ تک مںظور کی جبکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات تک تحت درج 5 مقدمات میں ضمانت 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔

ظل شاہ ہلاکت کیس میں بھی ضمانت منظور

دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر تھانہ سرورروڈ میں درج مقدمے میں عمدان خان کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی اورانہیں 27 مارچ تک گرفتارنہ کرنےکا حکم دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …