ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان آج صبح جب عدالت میں پیشی کیلئےاسلام آبادروانہ ہوئےتوکچھ ہی دیربعدلاہورپولیس کی بھاری نفری نےزمان پارک میں عمران خان کی رہائش پرکریک ڈاءون شروع کردیا۔
پولیس نےکرین کی مددسےرہائش گاہ کامرکزی گیٹ توڑااوراندرداخل ہوگئی ۔ گھرکےاندرموجودکارکنوں نےپولیس اہلکاروں پرپتھراوکیاجس سےکچھ اہلکارزخمی ہوگئے۔ جواب میں پولیس اہلکاروں نےجوجوکارکن ہاتھ لگا،اس پرخوب ہاتھ صاف کئے۔
متعددکارکنوں کوعمران خان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیاگیا۔ اس کےعلاوہ پولیس نےعمران خان کےگھرکےباہرکارکنوں کیلئےلگائےگئےدرجنوں کیمپس کواکھاڑپھینکا۔ آہنی بیرئیرزبھی کرین کی مددسےتوڑڈالے۔
پولیس کوکیاملا؟
پولیس کےموقف کےمطابق وہ سرچ وارنٹ لیکرعمران خان کی رہائش گاہ گئےاوران کےہمراہ لیڈی پولیس بھی تھی ۔ پولیس حکام کےدعوےکےمطابق انہیں عمران خان کےگھرکی تلاشی کےدوران تین کلاشنکوف میگزین رکھنےوالی جیکٹس، کینچےاورغلیلیں ملی ہیں۔
پولیس کاکہناتھاکہ زمان پارک کونوگوایریابنادیاگیاتھا،اس لئےعلاقےکوکلئیرکیاگیاہے۔ جولوگ بھی آپریشن میں گرفتارکئےہیں ان کےخلاف ٹھوس ثبوت موجودہیں۔
نگران وزیراطلاعات عامرمیرنےآئی جی ڈاکٹرعثمان انورکےہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ زمان پارک آپریشن پہلےسےطےتھا،عدالت کوآگاہ کردیاگیاتھاکہ نوگوایریابنانےپرآپریشن ہوگا۔ آپریشن کےبعدعلاقےکوکلئیرکردیاگیاہے۔