Home / توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

imran khan tosha khana

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کےعدالت میں پیش ہونےپران کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیےاورفردجرم کی کارروائی 30مارچ تک موخرکردی۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادظفراقبال نےآج توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کوفردجرم عائدکرنےکیلئےطلب کررکھاتھااوراسی مقصدکیلئےعمران خان کےوارنٹ گرفتاری بھی جاری کئےگئے،کیونکہ قانون کےمطابق ملزم کی عدالت میں موجودگی پرہی اس پرفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

یہاں یہ بات انتہائی دلچسپی کاباعث ہےکہ عمران خان عدالت کےبلانےپرآج عدالت پہنچےتوضرورلیکن وہ کمرہ عدالت میں حاضرنہیں ہوسکے،کیونکہ ان کےہمراہ آنےوالےبہت سےکارکن اورکارکنوں کوروکنےکیلئےموجودپولیس کےدرمیان جھڑپوں کےباعث بوجوہ ایسانہ ہوسکا۔

صورتحال کےپیش نظرعدالت سےدرخواست کی گئی کہ عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری لگوالی جائے،عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست قبول کرتےہوئےایساکرنےکی اجازت دےدی اورپی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ایس پی حاضری لگوانے گئے۔

عمران خان کی حاضری والاکاغذگم ہوگیا؟
ایس پی نے حاضری لگوانے کے بعد کمرہ عدالت میں پہنچ کر انکشاف کیا کہ شیلنگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ کی وجہ سے وہ گر گئےاورحاضری کا پرچہ کہیں چلا گیا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نےعدالت کوبتایاکہ فائل پرعمران خان کے دستخط ہوئےاوراس کی ویڈیوبھی بنی ۔ ایس پی جھوٹ بول رہاہے۔ اس پرایس پی نےکہاکہ وہ گمشدہ پرچہ تلاش کرنےکی کوشش کرتےہیں۔

بعدازاں عدالت نےعمران خان کی حاضری کوقبل کرتےہوئےباہرسےہی جانےکی اجازت دےدی۔

ایڈیشنل سیشن جج نےاس سب کےبعدعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تیس مارچ تک مؤخر کردی۔

ایک اوردلچسپ پہلو

آج کی کاروائی کاایک اوردلچسپ پہلویہ ہےکہ سکیورٹی وجوہات کی بناپرسماعت ایف ایٹ کچہری کی بجائےجوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔ تاہم جج نےآج کی سماعت کےآخرمیں ریمارکس دئیےکہ امیدہےاگلی سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …