ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت اسلامی امورکےترجمان عبداللہ الغزی کہتےہیں سوشل میڈیاپرنمازاورجمعہ کےخطبات نشرکرنےپرپابندی عائدکردی گئی ہے۔
سعودی میڈیاکےمطابق انہوں نےکہاکہ رمضان میں بیرونی لاوڈسپیکرصرف اذان اوراقامت کیلئےہی استعمال کئےجاسکیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نےکہاکہ سوشل میڈیاکی اپنی اہمیت ہےلیکن سوشل میڈیاپرآپ چیزوں کوکنٹرول نہیں کرسکتے۔
عبداللہ الغزی کامزیدکہناتھاکہ بعض اوقات سوشل میڈیاپرپوسٹ کیاگیاپیغام اسلام اوراس کی دعوت کیلئےنقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ انہوں نےکہاسوشل میڈیاپرنشریات پرپابندی لگادی گئی ہے۔ اس بات کاخیال رکھاجائےگاکہ سوشل میڈیاپراپ لوڈکیاگیامواداللہ تعالیٰ کےپیغام نقصان نہ پہنچاسکے۔