سام سنگ گیلیکسی ایس ۲۳الٹرا۔۔ابتدائی تعارف
سام سنگ گیلیکسی ایس 23الٹرابلاشبہ کوئی عام فون نہیں۔ یہ فون ان لوگوں کیلئےبنایاگیاہےجوچاہتےہیں کہ ان کاموبائل فون سب سےاوپرہو۔ اگرہم گیلیکسی ایس 23اورایس23پلس سےموازنہ کریں تومجھےیہ کہنےمیں کوئی شبہ نہیں کہ گیلیکسی ایس 23الٹرصارفین کی ضروریات اورخواہشات کےزیادہ قریب ہے۔زوم میگنیفیکیشن کےساتھ یہ ایک ایساموبائل فون ہےجس کی 6.8انچ کی اسکرین آئی فون 14پرومیکس اورگوگل پکسل 7سےبھی بڑی ہے۔ کچھ روزاستعمال کےبعداگرآپ کواس فون کی لت لگ گئی تواس میں میراکوئی قصورنہیں ہوگا۔
دستیابی کی تاریخ اورقیمت ۔۔
سام سنگ گیلیکسی ایس 23الٹراکی قیمت 1200امریکی ڈالرہےاوریہ شاہکارفون 17فروری 2023کوسام سنگ کی دوسری نئی فون لائن اپ کےساتھ فروخت کیلئےپیش کردیاجائےگا۔ اس کےساتھ ریلیزہونےوالےدیگرموبائل فونزمیں شامل ہونگے سام سنگ گیلیکسی ایس 23قیمت 800امریکی ڈالر، گیلیکسی ایس 23پلس قیمت 1ہزارامریکی ڈالر۔
پچھلےسال کےگیلیکسی ایس 22الٹراکےمقابلےمیں ایس 23الٹرکی بڑی اسکرین ، اس کی قیمت اورکیمرہ ایک عام آدمی کی سوچ اورتوقعات سےکہیں زیادہ ہوسکتےہیں۔
فون کاتنقیدی جائزہ ۔۔
سام سنگ ایک ڈیلکس فون ، اس کی بڑی اسکرین اوربڑےڈسپلےکےذریعےاپنےصارفین کیلئےکچھ خاص کرنےکی اپنی منزل کوپانےکی کوشش کرتاہےلیکن کمپنی کی یہ سوچ شایدمکمل درست نہیں۔ اس فون کی بھاری بھرکم قیمت کوہرگزنظراندازنہیں کیاجاسکتااوردوسرےیہ کہ گیلیکس ایس 23الٹراسےلی گئی تصاویرہمیشہ اتنی نیچرل نہیں ہوتیں جتنی کہ آئی فون 14پرویاپکسل 7پروسےلی جاتی ہیں۔
کیمرہ کی خصوصیات ۔۔
اگرآپ نےسام سنگ ایس 23الٹراکی ان پیکڈپریزنٹیشن دیکھی ہےتوآپ کو پہلے ہی معلوم ہوگا کہ مرکزی کیمرہ اس کا قیمتی وصف ہے۔ سام سنگ نے پہلی بار200 میگاپکسل کاسینسرشامل کیاہےجوایس 22 الٹرا کے 108 میگا پکسل کےمرکزی کیمرہ سےبہت زیادہ اپ گریڈڈورژن ہے۔
ایس 23 الٹرا کے ساتھ آپ کوفوٹوگرافی کیلئےمختلف آپشن دستیاب ہیں ۔ مثلاًآپ اگرچاہیں تواس کے12 میگا پکسل ، 50 میگا پکسل یا 200 میگا پکسل ریزولوشن کےساتھ فوٹوگرافی کااپناشوق پوراکرسکتےہیں۔
گلیکسی ایس 23 الٹرا پرویڈیو ریکارڈنگ کو8کےفی 30 فریمرز فی سیکنڈ (ایف پی ایس) پراپ گریڈ کیا گیاہے۔ اس سےپہلےیہ خاصیت 24 ایف پی ایس تھی۔
سام سنگ نے 8کے ویڈیو کو ریکارڈ کرتے وقت بھی فیلڈ آف ویو میں اضافہ کیا ، جوگیلیکسی ایس 22الٹرا کے مقابلے میں بہت نمایاں ہے۔
فون کاسیلفی کیمرہ ۔۔
ایس 23الٹرافون کااعلان کرتےوقت سام سنگ نےاس فون کے12میگاپکسل سیلفی کیمرہ کےبارےمیں بھی بتادیاتھا۔ سیلفی کیمرہ آپ کوآپ کےبیک گراونڈسےالگ کردیتاہےتاکہ تصویرمیں مزیدبہتری اورشفافیت آسکے۔
فون کی بیٹری ۔۔
گلیکسی ایس 23 الٹرا میں گلیکسی ایس 22 الٹرا کی طرح 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ، لیکن اس کے نئے پروسیسر کی بدولت بیٹری کی پرفارمنس کویقینی طورپرپہلےسےبہت بہترہوناچاہیے۔
فون کاڈیزائن اوررنگ
گلیکسی ایس 23 الٹراکی لکس گلیکسی ایس 22 الٹرا جیسی ہی ہیں۔ اس میں وہی باکسی کنارےہیں جو ریگولرگلیکسی ایس 23 اور ایس 23 پلس کے مقابلے میں اسےزیادہ شارپ لک دیتے ہیں۔ لیکن اس سال ایس23 الٹرا کریم ، سبز ، سیاہ اور لیوینڈر رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
پچھلے سال کی ڈیوائس کی طرح اس کی بہترین واٹرپروفنگ کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے 30 منٹ کے لئے 1.5 میٹر تک تازہ پانی میں ڈبویاجاسکتا ہے۔