Home / پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاملات طےپاگئے

پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاملات طےپاگئے

Pak IMF talks conclude

ویب ڈیسک ۔۔ آخرکارپاکستان کی سنی گئی اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سےہونےوالےمذاکرات میں دونوں طرف سے معاملات طے پاگئے۔

واضح رہےکہ آج نویں اقتصادی جائزےکیلئےپاکستان اورآئی ایم ایف کی ٹیم کےدرمیان مذاکرات کاآخری روزتھا۔ اس حوالےسےپہلےہی امیدظاہرکی جارہی تھی کہ معاملات طےپاجائیں گے۔

آئی ایم ایف سےمعاملات طےپانےکےبعدآئی ایم ایف کی ٹیم نےوزیرخزانہ اسحاق ڈارکےساتھ وزیراعظم آفس کادورہ کیاجہاں سےلاہورمیں موجودوزیراعظم شہبازشریف سےویڈیولنک پربات کی گئی اورانہیں معاہدےکےحوالےسےبریف کیاگیا،اوروزیراعظم نےمعاہدےکی منظوری دی۔

یہاں ہم یہ بات اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ آئی ایم ایف نےپاکستان سےمعاہدےکیلئےسخت ترین شرائط عائدکی ہیں۔ جن میں سےکچھ کےمطابق نئےٹیکس لگائےجائیں گے، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ہوگی اوراس کےعلاوہ ٹیکسوں کانیاسسٹم بھی لایاجائےگا۔

آئی ایم ایف کی شرائط میں سب سےاہم ترین شایدیہ ہےکہ حکومت پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کرےگی۔

آئی ایم ایف سےہونےوالےمعاہدےکےحوالےسےوزیرخزانہ اسحاق ڈارمیڈیاکوبریفنگ دینگے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR presser

انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نومئی والےانتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی۔ نومئی کرنےاورکروانےوالوں کوسزادیناپڑےگی۔ ترجمان پاک فوج …