ویب ڈیسک — اٹلس ہونڈا پاکستانی صارفین کیلئےہونڈاموٹرسائیکل کےتمام ماڈلزپرایک زبردست آفرلایاہے،جس کےذریعےاب آپ بھی اپنی پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پرحاصل کرسکتےہیں۔
مصدقہ خبروں کےذرائع کےمطابق ہونڈااٹلس،درازکے ساتھ شراکت کرکے،اپنی تمام بائیکس پرایک سال کی مارک اپ فری اقساط کامنصوبہ شروع کرنےجارہاہے۔
جی ہاں اس کامطلب یہ ہےکہ آپ اب ایک سال کی مارک اپ فری آسان اقساط پراپنی پسندیدہ ہونڈاموٹربائیک حاصل کرسکتےہیں ۔
واضح رہےکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورہونڈا موٹرسائیکلوں کی ڈیمانڈکوپیش نظررکھتےہوئےہونڈاٹلس کمپنی کےاس اقدام کامقصداپنی موٹرسائیکل کوعام پاکستانی کی رسائی میں رکھناہے۔
کون اس آفرسےفائدہ اٹھا سکتا ہے؟
دراز کی جانب سے شائع کردہ اشتہار کے مطابق، صرف ایم سی بی، بینک الفلاح، یوبی ایل، سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور فیصل بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتےہیں اوریادرکھیں یہ پیشکش صرف درازپردستیاب ہے۔
یادرکھیں کہ سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی پہلےسےاپنےصارفین کویہ پیشکش دےرہی ہے۔فرق بس یہ ہےکہ سوزوکی موٹرسائیکل پریہ آفرکوئی بھی حاصل کرسکتاہےاوریہ کسی مخصوص بنک سےبھی مشروط نہیں۔
